مالیگاؤں (پریس ریلیز) اہلیان شہر اور مخیران دارالیتمی کے لئے یہ خبر باعث مسرت ہے کہ اس سال شعبہ عالمیت سے سند فراغت حاصل کرنے والی پنپل کھیڑ (چالیس گاؤں ) کی بچی کا آج مورخہ 29 نومبر 2020ء بروز اتور کو نکاح ہوا۔ یہ بچی بھی گذشتہ تیرہ سال سے دارالیتمی میں زیر تعلیم تھی۔ نکاح کے اس موقع پر ہمیشہ کی طرح اس بچی کو بھی زینت وآرائش سے لیکر ضروریات زندگی کے سامان مدرسے کی جانب سے مہیا کئے گئے۔ تقریب نکاح کی تمام کاروائی انتہائی سادگی کے ساتھ دارالیتمی کے جملہ اراکین کی سرپرستی وہ نگرانی میں عمل میں آئی۔
اس خوشی کے موقع پر اللہ پاک سے دعاگو ہیں کہ اللہ پاک اس نکاح کو بے انتہا قبول فرمائے زوجین کے درمیان محبت مودت پیدا فرمائےاور اسلام کے تقاضوں پر عمل پیرا ہوکر زندگی گزارنے کی توفیق عطاء فرمائے۔نیز شادی اور دیگر مواقع پر تعاون کرنے والے مخیران مدرسہ کوبہترین جزائے خیر عطاء فرمائے۔اسطرح کی اطلاع دارالیتمی پوار واڑی کے ناظم و چیف ٹرسٹی محمد سلمان قاری نے بغرض اشاعت فراہم کی
Comments
Post a Comment