مالیگاؤں، 22 نومبر (این ایم این) ریاستی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے گزشتہ دنوں 23 نومبر سے ریاست بھر کی اسکولوں میں نویں تا بارہویں تعلیمی سلسلہ شروع کرنے کا مشروط اجازت دی تھی مالیگاؤں میں 23 نے نومبر سے اسکولیں جاری ہونگی یا نہیں اس کو لیکر طلباء، اساتذہ اور سرپرست پریشان تھے تاہم آج مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ترمبک دیپ کاسار نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی کہ مالیگاؤں کارپوریشن کی حدود میں واقع سبھی اسکولیں اور جونیئر کالج 4 جنوری تک بند رکھی جائیں گی پریس نوٹ کے مطابق کورونا کی دوسری لہر سے انکار نہیں کیا جاسکتا اسلئے احتیاطی طور پر اسکولیں بند ہی رکھی جائیں گی یاد رہیکہ آج بروز اتوار ناسک کے رابطہ وزیر چھگن بھجبل، ضلع کلکٹر سورج ماندھڑے اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر سمیت دیگر اہم عہدیداران نے ایک مشترکہ میٹنگ میں مالیگاؤں سمیت ضلع بھر کی اسکولیں شروع کی جائیں نا نہیں اس پر تبادلہ خیال کیا اور اسکولیں بند ہی رہنے دینے کا فیصلہ کیا گیا
Comments
Post a Comment