پیر سے کھل جائیں گی مہاراشٹر کی مسجد، مندر سمیت تمام عبادت گاہیں، ان باتوں پر کرنا ہوگا عمل

ممبئی، 14 نومبر (این ایم این) مہاراشٹر حکومت نے آج ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے ریاست بھر کی تمام تر مذاہب کی عبادت گاہوں کو کھول دینے کا فیصلہ کیا ہے، معروف خبررساں ادارے اے این آئی نے ’مہاراشٹر شاشن‘ کے ٹوئیٹر ہینڈل  پر کئے گئے ٹوئیٹ کو نقل کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی کہ بروز پیر مورخہ 16 نومبر کو تمام مذہبی مقامات کھلیں گےاحکامات کے مطابق اب آزادانہ طور پر عبادت کرنے کی اجازت ہوگی لیکن ماسک ہر حال میں پہننا ضرور ی ہوگا سوشل ڈسٹنس اور کورونا سے متعلق حکومت کے جاری کردہ تمام احکامات پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ حکومت مہاراشٹر کے اس فیصلے کا عوام نے پرتپاک خیرمقدم کیا ہے۔

Comments