اداکارہ اُرمیلا ماتونڈکر کانگریس چھوڑ کر شیوسینا میں ہونگی شامل

ممبئی، 30 نومبر (این ایم این) : حال ہی میں مہاراشٹر کی 'مہا وکاس اگھاڑی' سرکار نے ایم ایل سیز کی نامزدگی کیلئے ایک لسٹ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو سونپی تھی جس میں شیوسینا کوٹے سے معروف فلمی اداکارہ اُرمیلا ماتونڈکر کا نام شامل ہے اس کے بعد سے یہ چہ میگوئیاں گشت کررہی تھیں کہ ارمیلا شیوسینا میں شامل ہونگی اس بات پر اب مہر لگتی ہوئی نظر آرہی ہے ذرائع کے مطابق اُرمیلا ماتونڈکر آج یعنی پیر اور کل یعنی منگل کو شبھ مہورت دیکھ کر شیوسینا کا دامن تھام لیں گی- یاد رہیکہ لوک سبھا انتخابات  2019 سے قبل 27 مارچ کو  ارمیلا ماتونڈکر نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی اور انہیں شمالی ممبئی َسے لوک سبھا کیلئے کانگریس نے اپنا امیدوار بنایا تھا ارمیلا نے اپنا چناؤ جیتنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی یہاں تک کہ اپنے حلقہ انتخاب میں رکشا ڈرائیور بن کر لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کی کوشش کی لیکن انکی خوبصورتی، اور رکشا ڈرائیور بننا کام نہیں آیا اور ناکامی انکا مقدر بنی اور ستمبر 2019 میں کانگریس میں شمولیت کے چند ماہ بعد ہی پارٹی میں جاری گندی سیاست کا الزام لگا کر کانگریس سے استعفیٰ دے دیا تھا

Comments