جلگاؤں سے گذرنےوالے قومی شاہراہ نمبر ٦ کے توسیع میں ملت نگر اور اگروال چوک پر اڑان پل کی تجویز کیوں نہیں۔مہرون واسیوں کا ڈوژنل کمیشنر سے مطالبہ
جلگاؤں( سعید پٹیل) شہر میں سے گذرنے والے قومی شاہراہ نمبر ٦ کی ٩ کلومیٹر کے راستے کی توسیع کا کام جاری ہے۔جس پر شیوکالونی ،ملت نگر اور اگروال چوک پر نۓ سے انڈرپاس( اڑان پل ) بنانےجانے کے تعلق سے گذشتہ ١٥ مارچ کو ہوئ قومی شاہراہ مٹینگ میں طۓ ہوا تھا۔جس کی ہدایت ایم پی انمیش پاٹل انھوں نے قومی شاہراہ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سنہا انھیں دی تھی۔اس مٹینگ میں شہر کے ایم ایل اے راجوماما بھوڑے ،میئر بھارتی سونونے ،مختلف پارٹیوں کے کارپوریٹر ، سماجی تنظیموں کے عہدیداران ،بلدی اعظمیٰ کے انجینیئر ،قومی شاہراہ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر شری سنہا و ان کے معاونین وغیرہ شریک تھے۔ایم پی کی صدارت میں ہوئ اس قومی شاہراہ مٹینگ میں تین پاس وے یعنی اڑان پل پربھات چوک کی درستی ،میجر و مائنگر جنکشن تجویز و مذکورہ درست ٩ کلومیٹر کا ڈی پی آر تیار کرکے اسے قومی شاہراہ کے اہم دفتر میں پیش کیا جاۓ۔لیکن ٨ ماہ ہوۓ ،جس میں صرف پربھات چوک کے ڈیزائن میں درستی کی گئ۔لیکن دو پاس وے کی تجویز ابھی تک پیش نہیں کی گئ۔ملت نگر و اگروال چوک کا ڈی پی آر کیوں پیش نہیں کیاگیا۔؟اس تعلق سے مہرون واسیوں نے جلگاؤں کے دورے پر آۓ ڈوژنل کمیشنر ناسک ان سے ملاقات کرکے اس تعلق سے مطالبہ پیش کیا۔اس تعلق سے منیاربرادری کے صدر فاروق شیخ انھوں نے قومی شاہراہ ایکشن کمیٹی کے کارپوریٹر ریاض باغبان سے تبادلہ خیال کیا۔تاکہ مہرون علاقہ واسیوں کے لۓ ضروری اس مسلہ میں ناانصافی اور ایک طرح سے جلگاؤں واسیوں کے ساتھ ناانصافی ہونے کی صورت میں انتظامیہ کو وقت پر بیدار کیاجاۓ۔ورنہ مستقبل میں قائم کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑےگا۔اس تعلق سے جلگاؤں دفترکے کام کے سلسلے میں آۓ ڈوژنل کمیشنر رادھاکرشنا گمے ان سے ملاقات کرکے ان سے مذکورہ مسلے پر تفصیلی گفتگو کی۔اس موقع پر موصوف نے اس معاملے میں آگے بات کرنے کی یقین دہانی کرائ۔اس موقع پر ضلع کلیکٹر ابھیجیت راؤت بھی موجود تھے۔اس وفد میں فاروق شیخ ،ایڈوکیٹ عمران شیخ ،ایڈوکیٹ عامیر شیخ ،دانش سید اور انیس شاہ موجود تھے۔مذکورہ مطالبے کی تجویز سات دنوں کے اندر نہیں بھیجی گئ تو احتجاج کیاجاۓگا۔اور قانونی طور پر مطالبہ پیش کرنے کا مکتوب دیاگیا۔میمورنڈم کی کاپیاں ایم پی انمیش پاٹل ،میئر بھارتی سونونے ،ایم ایل اے راجوماما بھوڑے ،ضلع کلیکٹر ابھیجیت راؤت ،پولیس ایس پی جلگاؤں اور پروجیکٹ ڈائریکٹر قومی شاہراہ کے محکمے کو بھی دی گیئں
Comments
Post a Comment