نئی دہلی، 25 نومبر (این ایم این) : کانگریس کے چنندہ قدآور مسلم لیڈران میں ایک اہم چہرہ اور سونیا گاندھی کے معتمد خاص رہے 'احمد پٹیل' اس دار فانی سے کوچ کرگئے- معروف نیوز ایجنسی اے این اے نے احمد پٹیل کے فرزند فیصل پٹیل کے ٹوئیٹ کے حوالے سے یہ اطلاع شائع کی ہے- فیصل پٹیل کے ٹوئیٹ کے مطابق انکے والد کورونا سے متاثر تھے اور انکا علاج میدانتا اسپتال میں جاری تھا جہاں وہ رات تین بجکر تیس منٹ پر آخری سانس لیکر اپنے مالک حقیقی سے جاملے-
احمد پٹیل کے انتقال پر ملک کی اہم سیاسی شخصیات نے اپنے غم کا اظہار کیا ہے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹوئیٹر ہینڈل پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ " احمد پٹیل کا رخصت ہونا ہمارے لئے دکھ بھرا ہے وہ ایک عوامی لیڈر تھے اور کانگریس پارٹی کیلئے انکی خدمات کو یاد رکھا جائے گا"
Comments
Post a Comment