جلگاؤں میں منسے کی جانب سے اضافی بجلی بل رد کرنے کے مطالبے کےلۓ ضلع کلیکٹر دفتر کے سامنے احتجاجی آندولن و مطالبات کا میمورنڈم دیا گیا
جلگاؤں( سعید پٹیل )مہاراشٹر نونرمان سینا (منسے) کی جانب سے مھاوکاس آگھاڑی حکومت سے اضافی بجلی بل منسوخ کرنے کے مطالبے کےلۓ ضلع کلیکٹر دفتر کے سامنے احتجاجی آندولن کیاگیا اور مختلف مطالبات کا میمورنڈم ضلع کلیکٹر انھیں دیاگیا ہے۔کورونا کے مرحلے میں کئ مزدوروں و ملازمین کی نوکریاں چلی گئ ،کاروبار ،دھندے بند رہے ، اس طرح کی نازک معاشی صورتحال میں شہریان گذشتہ کئ مہینوں سے خستہ حال معاشی صورتحال سے دوچار ہے۔مہاوکاس آگھاڑی نے بجلی بل میں بڑے پیمانے پر اضافہ کیا ہے۔ایک سال میں آنے والے بجلی بل ایک ہی وقت میں آیا ہے۔جس کی وجہ سے صارفین کو معاشی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔اضافی بجلی بل کم کیا جاۓ اس طرح کا مطالبہ کرنے پر بھی حکومت بجلی بل کم نہیں کررہی ہیں۔اس کی پرزور مذمت کرنے کےلۓ احتجاج آندولن کیا گیا۔میمورنڈم بھی ضلع انتظامیہ کو دیا گیا۔جس پر منسے کے ایڈوکیٹ جۓپرکاش باویسکر ، ایڈوکیٹ جمیل دیشپانڈے ،مکندہ شیٹے ، ونود شیندے ،آشش سپکاڑے ،اشوک پاٹل ،راجیندر نکم ،ونود پاٹھک ،پنکج چودھری ،راہول کاڑے ،گنیش نیرکر ،چیتن آڈکر ،بلی رام پاٹل ،نیلیش کھیرنار ،اکشے راجپوت ،سچین کاپڑے ،مھیش مالی ، شرکرشنا منڈکے ،رزاق سید ،تشارساڑونکھے ،کشورپاٹل ،امول وانی ،ساگر اتردے ،شاھید کھاٹک ،تشار تڑیلے ،گوندہ جادھو ،وغیرہ کی دستخطیں ہیں۔ فوٹو کیپشن ضلع کلیکٹر دفتر کے سامنے منسے کے عہدیداران اضافی بجلی بل رد کرنے کےلۓ احتجاج کرتے ہوۓ۔
Comments
Post a Comment