مالیگاؤں (پریس ریلیز) گذشتہ جمعہ رات 3بجے رمضان پورہ مالیگاٶں میں ایک زبردست حادثہ آگ کی شکل میں ہوا جس کی وجہ شاٹ سرکٹ بنا وہ آگ دیکھتے ہی دیکھتے 18 گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جو کہ پوری طرح سے جل کر خاکستر ہوگیا
آج 28 نومبر 2020 سنیچر کو جمعیت علماء مالیگاٶں کا ایک مٶقر وفد آگ متاثرین کی داد رسی کیلۓ دوپہر 3 بجےجاۓ حادثہ پر پہنچا متاثرین سے جب ملاقات کی گٸ تو ان کی آنکھیں نم تھیں اوہ وہ اپنے بچوں سمیت آنگ کے کپڑے پرجان بچا کرنکلے اس موقع پر مولانا آصف شعبان صاحب ناٸب صدر جمعیت علمإ ضلع ناسک نے قرآن وحدیث کی روشنی میں بتایا کہ ایسے حالات میں صبر وتحمل سے کام لیں توبہ واستغفار کثرت سے کریں اللہ کی جانب رجوع ہوں اللہ پاک کی ذات سے مایوس نہ ہوں اللہ پاک اس سے بہتر انتظام کرےگا یہ قضا وقدر کی بات ہے ہم ہمت سے کام لیں نیز علاقے کے نوجوانوں کی ہمت اور حوصلوں کی سراہنا کرتے ہوۓ کہا آپ لوگ پوری طرح سے ان بے آسرااور بے سہارا لوگوں کیلٸے کھانے پینے اور سردی سے بچاٶ کیلۓ سامان فی الفور مہیا کریں باقی تنظیمیں اپنے اپنے طور سے سروے کے بعد ضرور اعانت ومدد کریں گے جمعیت علمإمالیگاٶں کی جانب سے بھی سروے کے بعد حتی المقدور اعانت کی یقین دہانی کرا مولانا جمال ناصر ایوبی صاحب نے دعا کی اس وفد میں قاری اخلاق احمد جمالی مفتی عبداللہ ہلال حافظ عبدالعزیز رحمانی مولانا عبدالرحیم بیتی حافظ عبدالرحیم عثمانی عطإالرحمن عطا بکڈپو کے علاوہ دیگر ارکان بھی شریک تھے
Comments
Post a Comment