ریاست کے مختلف مقامات پرسڑک حادثات میں ٩ افراد ہلاک اور ٢١ افراد زخمی ستارا میں منی بس ندی میں گری سولاپور کے پاس نعش لیجارہی ایمبولینس حادثے کاشکار ،گوندیا پولیس جیپ کا حادثہ

جلگاؤں( سعید پٹیل ) آج ریاست کے مختلف مقامات پر ہوۓ سڑک حادثات میں ٩ افراد ہلاک و ٢١ افراد زخمی ہوۓ ہیں۔ستارا میں منی بس ندی میں گرنے سے ہوۓ حادثے میں پانچ افراد جاۓ حادثے پر ہی ہلاک ہوگۓ۔جبکہ سات افراد زخمی ہوۓ ہیں۔ستارا میں پونہ۔بینگلورو قومی شاہراہ پر منی بس ندی میں گرنےسے بڑاحادثہ پیش آیا۔اس حادثے میں پانچ افراد جاۓواقعہ پر ہی ہلاک ہوگۓ جبکہ سات افراد زخمی ہوۓ ہیں۔یہ حادثہ آج سنیچر صبح چار بجے کے قریب پیش آیا۔ہلاک ہونےوالوں میں ایک خاتون اور ایک تین برس کا معصوم لڑکا شامل ہے۔منی بس سے سفر کررہاخاندان دیوالی کی وجہ سے گوا سیر و تفریح کےلۓ جارہاتھا۔یہ حادثہ امبرج کے پاس تارلی ندی میں منی بس گرجانے سے پیش آیا۔بس کو ندی سے باہر نکال لیاگیا ہے۔زخمیوں کو ستارا ضلع اسپتال میں علاج کےلۓ داخل کیا گیا ہے۔اسی طرح دوسرے ایک حادثے میں گوندیا پولیس دستہ کی جانب سے دیوالی کے موقع پر آدی واسی بھائیوں کے ساتھ دیوالی مناکر لوٹ رہے پولیس جیپ پاتھراٹولہ گاؤں کے پاس پولیس دستہ گاڑی بےقابوں ہونے سے ہوۓ حادثے میں ایک پولیس سپاہی جگہ پر ہی جاں بحق ہوگیا۔جبکہ دیگر چار پولیس اہلکار زخمی ہوۓ ہیں۔زخمیوں کو گوندیا شہر کے نجی اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔جن پرعلاج کیا جارہا ہے۔تیسرے ایک حادثے میں نعش لیجارہی ایمبولینس مال بردار ٹرک سے ٹکرانے سے پیش آیا۔پونہ ۔سولاپور شاہراہ پر سولاپور  کے پاس موہوڑ میں آج سنیچر صبح چار بجے کے قریب حادثہ ہوا۔سولاپور سے ٣٥ کلومیٹر کے فاصلے پرواقع موہوڑ میں میت لیجارہی ایمبولینس نے اگے کی مال بردار ٹرک کو پیچھے سے زبردست ٹکر ماری۔جس میں نعش کے ساتھ غمزدہ راٹھوڈ فیملی سمیت قریبی رشتہ دار بیٹھے ہوۓ تھے۔درمیانی شب میں ایمبولینس میت کو لیکر پونہ سے نکلی تھی۔صبح موہوڑ کے پاس سامنے کی ٹرک لاری پر اچانک جاٹکرائ جس میں تین افراد ہلاک اور دس افراد زخمی ہونے کی خبر ذرائع سے موصول ہوئ ہیں۔زخمیوں کو سولاپور کے چھترپتی شیواجی مہاراج سرکاری اسپتال میں علاج کےلۓ داخل کیاگیا ہے۔اپنے آبائ وطن حیدرآباد کے پاس کا یہ راٹھوڈ خاندان روزگار کے سلسلے میں پونہ کے وارجے مالےواڈی میں آباد ہے۔ان کے گھر کے ایک مرد کے انتقال ہوجانے سے لاش کی آخری رسومات ادا کرنے کےلۓ اپنے آبائ وطن ایمبولینس کے ذریعے جارہاتھا۔اس حادثے میں مرنے والوں میں ایمبولینس کا ڈرائور( ٣٥ )  ، روی مانک راٹھوڈ( ٣٨ ) ،بدھی بائ چناپاگول (٤٥ )  اس طرح نام ہے۔

Comments