ممبئی، 30 نومبر (این ایم این) : 'کوشش کرے انسان تو کیا ہو نہیں سکتا' کی مصداق ممبئی کے ناگپاڑہ میں رہنے والی دو سگی بہنیں جن کا قد عام لڑکیوں کے قد سے کم ہے وہ نیٹ کوالیفائی کرکے خصوصی زمرے سے ایم بی بی ایس میں داخلہ لینے میں کامیاب رہیں- تفصیلات کے مطابق ممبئی کے ناگپاڑہ کے ساکن احسان اللہ جوکہ پیشے سے درزی (ٹیلر) ہیں انکی دو بیٹیاں زبیدہ (عمر 23، قد ساڑھے تین فٹ) اور حمیرہ (عمر 22، قد تین فٹ نو انچ) کا بلترتیب جلگاؤں میڈیکل کالج، اور نائر میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس میں داخلہ ملا ہے- زبیدہ اور حمیرہ کی والدہ رخسار نے بتایا کہ 'انکی بچیاں پستہ قد ہیں جس کی وجہ سے اسکول میں بچے انکا مذاق بھی اڑاتے تھے لیکن دونوں بچیاں اس سے پرے دل میں ڈاکٹر بننے کی خواہش لیکر آگے بڑھتی رہیں اور آج مقام شکر ہیکہ انکی خواہش پوری ہونے کے قریب پہنچ رہی ہے خدمت چیرٹیبل ٹرسٹ کے اشفاق موسیٰ ان بچیوں کیلئے ایک راہنما ثابت ہوئے جنہوں نے انکی مکمل رہنمائی کی" زبیدہ اور حمیرہ ایم بی بی ایس میں داخلہ ملنے کیوجہ سے بہت خوش ہیں اور انہوں نے ایم بی بی ایس کی تکمیل کے بعد بھی مزید ڈگریاں حاصل کرکے لوگوں کی مدد کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے-
Comments
Post a Comment