گھریلو بجلی بل میں معافی کے بیان سے مُکر گئے وزیر توانائی... مجلس ایم ایل اے مفتی اسماعیل قاسمی اور جنتادل سیکولر سکریٹری مستقیم ڈگنٹی کا سخت ردّ عمل.... بڑے احتجاج کا اشارہ
مالیگاؤں، 18 نومبر (این ایم این) : مہاراشٹر کے وزیر توانائی نتن راؤت کے لاک ڈاؤن کے دوران دیئے اپنے بیان "ریاست کے گھریلو بجلی صارفین کی بل لاک ڈاؤن کے پیش نظر 25 سے 30 فیصد تک معاف کی جائیگی" سے گزشتہ روز مکر جانے پر شدید رد عمل سیاسی جماعتوں کی جانب سے سامنے آرہا ہے مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی نے نمائندے کو دیئے گئے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ "وزیر توانائی نتین راوت جنہوں نے لاک ڈاؤن میں ریاست کی عوام کو لبھاتے ہوئے ان کے 30 فیصد گھریلو بل معاف کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم وہ اپنے اس اعلان سے مکر گئے ہیں اب عوام کو پوری بل کی ادائیگی کرنی پڑے گی جس سے غریب عوام جو لاک ڈاؤن سے پریشان تھے ان کے پاس کھانے پینے کیلئے بھی پیسہ نہیں ہے اب بجلی بل کو لیکر پریشان ہیں مہاراشٹر ملک کی مضبوط ریاستوں میں سے ایک ہے اسے جلد سے جلد فیصلہ لیکر گھریلو بجلی صارفین کو راحت دینا چاہیے ورنہ مجلس اتحاد المسلمین جس نے لاک ڈاؤن میں بجلی بل کی معافی کو لیکر ریاست گیر سطح پر لائٹ بند اور دھرنے کا انعقاد کرچکی ہے حکومت نے اگر بل معاف نہیں کی یا اسمیں سہولت نہیں دی تو پارٹی کے ریاستی ذمہ داران سے مشورے کے بعد بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا-
" جنتادل سیکولر مالیگاؤں کے جنرل سکریٹری ساتھی مستقیم ڈگنٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ" گجرات مدھیہ پردیش، پنجاب جیسی ریاستوں میں پچاس فیصد بجلی بل معاف کی جاچکی ہے چونکہ مہاراشٹر حکومت معاشی طور پر ان ریاستوں سے بہتر ہے اسے چاہیے کہ وہ عوام کی صد فیصد بل معاف کرے یا کم از کم پچاس فیصد بل معاف کرکے سہولت دے" مستقیم ڈگنٹی نے مزید کہا "کہ ریاست کی سرکار کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے البتہ کنگنا رناوت کے معاملے میں حکومت کو مزا آرہا ہے اسے اب عوام کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے ورنہ جنتادل سیکولر کے ریاستی ذمہ داران بالخصوص پرتاب ہوگاڑے سے مشورہ کرکے ایک برا احتجاجی قدم اٹھایا جائیگا"
Comments
Post a Comment