اسدالدین اویسی کا بی جے پی پر زبردست پلٹ وار... بولے "اتنے چھوٹے الیکشن میں سب آگئے ڈونالڈ ٹرمپ کو بھی بلا لو" ‏

حیدرآباد، 30 نومبر (قندیل آن لائن ڈاٹ کام) یکم دسمبر کو حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہونی ہے اوربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) فرقہ پرستی کی سیاست میں مصروف ہے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا ہے کہ یہ الیکشن حیدرآباد باڈی کا نہیں ، وزیر اعظم کا ہورہا ہے۔ اویسی نے کہا کہ یہ حیدرآبادکے انتخابات کی طرح نہیں ہے، ایسالگتا ہے جیسے ہم وزیراعظم کا انتخاب لڑرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ریلی نکال رہاتھا تب ایک بچے نے کہا کہ اسے ڈونالڈٹرمپ کاانتخاب کہاجاناچاہیے۔ وہ ٹھیک بول رہا تھا ،صرف ٹرمپ کو فون کرناباقی ہے۔ اویسی نے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حیدرآبادکے دورے کے بعد جوابی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص حیدرآباد کا نام تبدیل کرناچاہتا ہے اس کی نسلیں ختم ہوجائیں گی لیکن اس شہر کا نام نہیں بدلے گا۔ ہم آپ کا نام تبدیل کردیں گے۔ میں آپ (ووٹروں) سے درخواست کرتا ہوں، آپ کوان لوگوں کو جواب دینا ہوگا جو شہر کا نام تبدیل کرنا چاہتے ہیں

Comments