مالیگاؤں (پریس ریلیز) وارڈ نمبر 14محمد آباد متحدہ کمیٹی کی جانب سے مالیگاؤں کارپوریشن کی اولین اپوزیشن لیڈر پورے ہندوستان کے مایہ ناز سیاست داں ساتھی نہال احمد صاحب کی دختر محترمہ شانِ ہند صاحبہ اور ساتھی مستقیم ڈگنٹی صاحب کا شایان شان استقبال کیا گیا اور یہ استقبال محترمہ شانِ ہند صاحبہ کو اپوزیشن لیڈر کا عہدہ ملنے اور 20نومبر بروز جمعہ کو مالیگاؤں کمیپ عیدگاہ کرکٹ گروانڈ میں مسلم نوجوانوں کیساتھ پولس ڈپارٹمنٹ کا سوتیلا سلوک ہونے پر اور مسلم نوجوانوں کو کرکٹ کھیل کھلینے سے روکنے کیلئے بروقت جارحانہ انداز میں بیباکانہ رول ادا کرتے ہوئے پولس ڈپارٹمنٹ سے آمنے سامنے دوٹوک نمائندگی کرنے پر مبارکباد کیساتھ شال اور پھولوں کا گلدستہ تفویض کیا گیا اسی مقصد سے یہ پروگرام ترتيب دیا گیا حقیقت میں ماضی میں سابق شوسلٹ خواتین لیڈروں کی جھلک آج کی مالیگاؤں آن بان شان محترمہ شانِ ہند صاحبہ میں نظر آتی ہے اور سابق وزیر روزگار نہال احمد صاحب اور بلند اقبال صاحب کی جھلک آج ساتھی مستقیم ڈگنٹی صاحب میں نظر آتی ہے
بس اسی کی ایک کڑی تھی جو کہ جارحانہ اور بیباکی سے مسلم شناخت کو باقی رکھنے کیلئے عید گاہ گروانڈ پر زبردست نمائندگی اور قد آور عہدہ ملنے پر ہم اہلیانِ محمد آباد متحدہ کمیٹی کی جانب سے استقبال کیساتھ بہت بہت مبارکباد بھی دی جاتی ہے
آج کی اس پروقار تقریب میں مولانا اسرائیل صاحب،حاجی فیاض انمول صاحب، سابق کارپوریٹر ببلو قریشی صاحب،سلطان تانے ماما،آصف بنداس ،شہزاد ماسٹر ،سلطان مقادم،اجئے مقادم ،نہال سردار،مشتاق بھائی ناٹے،محمد اسلم،محمد شفیق ،الطاف احمد،محمد عمران ،محمد اسماعیل بابے،عظیم قریشی ،رضوان بلڈر،و دیگر سرکردہ افراد و محمد آباد کی خواتین بھی کثیر تعداد میں شریک رہی
Comments
Post a Comment