کھام گاؤں میں انگلینڈ سے آئے 2 افراد کورونا پازیٹو.... کیسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں (ڈاکٹر کامنبڑے)

کھام گاؤں، (واثق نوید) موصولہ اطلاع کے مطابق ، 22 دسمبر کو انگلینڈ سے کھام گاؤں آنے والے دو افراد جانچ کے بعد کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔پائے گئے وائرس کی اصلیت کی باریک بینی سے جانچ کے لئے متاثرین کے سوئب نمونے جانچ پڑتال کے لئے  آج مورخہ 27 دسمبر کو پونے بھیجے جارہے ہیں۔  دونوں کو تنہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔  ان کے رابطے میں آنے والوں کے  بھی سوئب نمونےجمع کیے جارہے ہیں۔ انگلینڈ سے رٹن افراد کورونا پازیٹیو پائے جانے سے عوام میں خوف و ہراس کا ماحول پایا جارہا ہے۔جبکہ پونے کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ہی یہ معلوم ہوجائے گا کہ آیا یہ دونوں  نئے کورونا وائرس سے متاثر ہیں یا نہیں۔  کسی کو خوفزدہ  ہونے کی ضرورت نہیں ، اس قسم کی اپیل ضلع میڈیکل افسر ڈاکٹر کامنبڑے کی عوام سے کی ہے ۔

Comments