جمعیت علما سلیمانی چوک کی کاوش سے آگ متاثرین کے 20 برتھ سرٹیفکیٹ بناکردیئے گئے، مزید متاثرین جلد کارپوریشن کے پربھاگ سے رجوع ہوں
مالیگاؤں (پریس ریلیز) گذشتہ دنوں رمضان پورہ سنجری چوک میں آگ لگنے کی بنإ پر گھر کے ساز وسامان کے ساتھ ساتھ راشن کارڈ جنم داخلہ آدھار کارڈ ودیگر ضروری کاغذات بھی جل کر بھسم ہوگۓ
ان باتوں پر مشتمل ایک میمورنڈم جمعرات شام 5بجے جمعیت علمإ مالیگاٶں نے پرانت آفیسر وجٸے نند شرما اور کاپوریشن کمشنر سے ملاقات کی اور بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ سے ضروری کاغذات بھی جل گۓ ہیں پرانت آفیسراور کمشنر دونوں ذمہ داران نے جمعیت علمإ کے وفد کو یقین دلایا تھا کہ کاغذات ضرور بناکر دیاجاٸیگا
پربھاگ 2 میں جنم داخلہ بنانے کا کام جاری ہوچکا ہے بلکہ 20 سے زاٸد جنم داخلہ بناکر دیاجاچکا ہے
لہذارمضان پورہ آگ متاثرین سے درخواست ہے کہ پربھاگ نمبر 2 میں پہنچ کر کاغذی کارواٸ میں معاونت کریں اور فوری طور پراپنا اور اپنے گھر والوں کا جنم داخلہ نیز مرحومین کا میت داخلہ ضرور بناٸیں
یاد رہے کہ اس وقت پربھاگ 2 میں صرف رمضان پورہ آگ متاثرین کیلۓ ہی جنم داخلہ بنانے کا کام جاری ہے
اگر کوٸ دشواری ہوتو مندرجہ ذیل نمبرات پر فوری رابطہ کریں
حافظ عبدالعزیز رحمانی 9226657277
قاری اخلاق احمد جمالی 9657242514
فقط مولانا جمال ناصر ایوبی
جنرل سکریٹری جمعیت علمإ مالیگاٶں دفتر سلیمانی چوک
Comments
Post a Comment