سعد احمد کی بی اے میں نمایاں کامیابی پر جمعیت نے کیا استقبال.... 3گولڈ میڈل کے ساتھ یونیورسٹی میں حاصل کیا فرسٹ رینک

کھام گاؤں (واثق نوید) پاتور گلشن کالونی کے ساکن ،شہر کی معزز شخصیت ، وظیفہ یاب میجر عبدالسلام کے ہونہار ، ذہین ، و فرمانبردار فرزند محمد سعد احمد نے انگریزی میڈیم سے بے اے میں 97 فی صد نمبرات حاصل کرکے اپنے شہر ، والدین، کالج کا نام روشن کیا ۔ اس مناسبت سے جمعیت علماء ہند پاتور نے سعد کا استقبال کیا۔ 
14 دسمبر  کو بعد نماز عشاء نذیر سر کے گھر پر ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی تھی۔ جس میں سعد اور انکے  والد کا استقبال کرکے سعد کی ہمت افزائی کی گئی۔ اس موقع پر قاری توصیف ، مفتی حکیم ، مولوی نظر، ندیم سر ، ناصر سر ، زبیر سمیر ، الحاج سید صابر ، جانی صمد خان ، موجود تھے ۔ 
معلوم ہو کہ سعد احمد خان سلام خان نے امسال بی اے کے سال آخر کے امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرکے کالج میں ٹاپ اور یونیورسٹی میں فرسٹ رینک حاصل کیا ۔  سیتا بائی آرٹ کالج آکولہ کے ہونہار طالب علم سعد احمد خان سلام خان نے انگریزی میڈیم میں بی اے سال آخر کے امتحان شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 97 فی صد نمبرات حاصل کرکے کالج میں اول مقام حاصل کیا۔ سعد نے تین مضامین میں صد فی صد نمبرات حاصل کرکے   سنت گاڑگے بابا یونیورسٹی امراوتی سے تین گولڈ میڈل کے حقدار قرار دیئے گے۔ اس شاندار کامیابی کی بدولت سعد نے یونیورسٹی میں فرسٹ رینک میں اپنا مقام بنایا۔  
واضح رہے کہ سعد کا آبائی وطن آکولہ ضلعے کا مہشور تاریخی شہر پاتور ہے۔ فی الحال انکی والدہ رابعہ شمیم  کھام گاؤں پنچایت سمیتی کے سجن پری میں صدر معلمہ کے فرائض انجام دے رہی ہے۔  اس  وجہ سے وہ کھام گاؤں میں مقیم ہے۔ جبکہ والد سلام خان ملک کی حفاظت کرتے ہوئے فوج سے وظیفہ یاب ہوئے ہے۔ سعد کا خواب ہے کہ وہ یو پی ایس سی ، کامیاب کرکے ملک و ملت کی خدمت کریں۔

Comments