مالیگاؤں، 19 دسمبر (این ایم این) : مالیگاؤں سمیت ضلع بھر میں 4 جنوری 2020 سے نویں تا بارہویں جماعت میں پڑھائی کا آغاز کیا جائیگا تاہم اسکول کھولنے میں احتیاطی تدابیر کو بھی مدنظر رکھنا لازمی ہوگا اس طرح کا فیصلہ رابطہ وزیر چھگن بھجبل اور میونسپل انتظامیہ، پولس انتظامیہ اور محکمہ صحت کی موجودگی میں کیا گیا
علاوہ ازیں کوڈ 19 کی ویکسین کیلئے کی گئی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا بتایا گیا کہ ایک دو ماہ میں کورونا ویکسن تیار ہوجائیگی اس ویکسین کو دینے کیلئے ضلع بھر میں 650 سینٹر قائم کئے جائیں گے چھگن بھجبل نے بتایا کہ ناسک میں کورونا متاثرین کی تعداد میں خاطر خواہ کمی آئی ہے ضلع میں اموات کی شرح 1.6 فیصد ہے جبکہ ریاست میں یہ شرح 2.6 فیصد ہے اس لئے اس ضلع میں کورونا کی دوسری لہر کا امکان کم ہے کلکٹریٹ کے مرکزی ہال میں منعقدہ کورونا جائزہ اجلاس میں، رابطی وزیر چھگن بھجبل ضلع کلکٹر سورج مانڈھڑ ، کمشنر آف پولیس دیپک پانڈے، میونسپل کمشنر کیلاس جادھو، ضلع پریشد کی چیف ایگزیکٹو آفیسر لینا بنسوڈ ، ضلعی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سچن پاٹل ، مالیگاؤں میونسپل کمشنر دیپک کاسار ، ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر رتنا راون کھنڈے ، ڈپٹی کلکٹر وسانتی مالی ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر۔ ڈاکٹر کپل آہر، میونسپل ہیلتھ آفیسر باپوصاحب نگرگوجے، میونسپل نوڈل آفیسر ڈاکٹر ہیلتھ ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر اویش پیلوڈ۔ پرکاش ننداپورکر ، ڈاکٹر اتکرش دودھیا وغیرہ موجود تھے
Comments
Post a Comment