کھام گاؤں،تعلقہ میں 657 جگہوں کے لئے 1843 امیدوار... گرام پنچایت الکشن میں آخری دن1019 فارم داخل

کھام گاؤں (واثق نوید) کھام گاؤں تعلقہ کے 71 گرام پنچایتوں میں پہلے مرحلے میں 15 جنوری کو عام انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ جس میں کل 657 امیدوار وں کو منتخب کرنا ہے۔ جس کے لئے 23 دسمبر سے امیدواری فارم بھرنے کی کاروائی شروع تھی پہلے دن کیسی نے بھی فارم نہیں داخل کیا تھا دوسرے دن 24 تاریخ کو 26 فارم داخل ہوئے تھے جبکہ 25سے27 دسمبر تک چھٹیاں ہونے کی وجہ سے فارم نہیں داخل ہوئے۔ 28دسمبر کو 173 ، 29 دسمبر کو 553 اور آخری دن 30 تاریخ کو دیر رات گئے تک 1019 فارم داخل ہوئے۔ آج امیدواروں کے داخل فارموں کی جانچ پڑتال چل رہی ہے جبکہ 4 جنوری تک فارم واپس لینے کی تاریخ ہے اسکے بعد ہی ہر دیہات کا منظر نامہ صاف ہوگا کہ کون کون میدان میں ہے اور اس کا مقابلہ کس سے ہے۔ دیہاتوں میں سیاسی گہما گہمی شروع ہوگی ہے۔گہما گہمی کا انداز اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ 657 جگہوں کے لئے تین گناہ زیادہ، 1843 امیدواروں نے فارم داخل کئے ہیں۔ دیہاتوں میں فی الحال سردیوں میں بھی گرمیوں کا احساس ہورہا ہے۔

Comments