بین اضلاع تبادلوں میں نا انصافی کے خلاف کارروائی آخری مراحل میں.... مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے وفد نے کی کمشنر سے ملاقات
کھام گاؤں (واثق نوید)امسال ہوئے بین اضلاع تبادلوں میں اکولہ ضلع پہونچے اردو اساتذہ کو اکولہ ضلع پریشد محکمہ تعلیم تنگ نظری کی وجہ سے جوائن کرنے میں تاخیر کررہا ہے۔ اردو اساتذہ کے ساتھ ہورہی اس نا انصافی کے خلاف مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا شروع ہی سے ان مظلوم اساتذہ کے انصاف کے لئے کوشاں ہے۔ اس ضمن میں ریاستی ترجمان سید جواد حسین کی زیر نگرانی ، سنگھٹنا کے ریاستی صدر ایم اے غفار کی قیادت میں سنگھٹنا کے زمہ داران نے منترالہ میں جاکر اس ضمن میں دیہی ترقیاتی وزارت سے آڈر نکالے۔ آکولہ ضلع پریشد کے محکمہ تعلیم کے تنگ نظر ملازمین نے اس آڈر میں بھی غیر مناسب نقص نکال کر مزید رہنمائی کے لئے امراوتی علاقائی کمشنر کی طرف فائیل بھیج دیا۔ جس کا مقصد صرف اور صرف اردو اساتذہ کو پریشان کرنا بتایا جارہا ہے۔ سنگھٹنا کے زمہ داران کا کہنا ہے کہ وزارت دیہی ترقی کے آڈر پر علاقائی کمشنر کیا رہنمائی کرسکتا ہے۔۔
اسی ضمن میں 9 دسمبر کو ایک وفد نے امراوتی جاکر علاقائی کمشنر سے ملاقات کی اور اکولہ اردو اساتذہ کے ساتھ آکولہ ضلع پریشد محکمہ تعلیم کے ذریعے نا جائز تکلیف پر مدلیل گفتگو کی ۔وفد میں ریاستی ترجمان سید جواد حسین ، ودربھ صدر نعیم فراز ، علاقائی رکن عارف الرحمن ، محمد انور حسین ، موجود تھے۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے یقین دہائی کرائی کہ جلد از جلد اس تعلق سے مثبت انداز سے اکولہ ضلع پریشد کو رہنمائی کرے گے۔۔ مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کی آکولہ ضلع پریشد اردو اساتذہ کے لئے جاری یہ کوشیش قابل ستائش ہے۔ جسکی اردو اساتذہ میں سرینا کی جاری ہے۔
Comments
Post a Comment