کھام گاؤں (واثق نوید) پروفیسر رضوان خان ایک سماجی کارکن اور بلڈانہ ضلعے کے ایک نوجوان چہرہ ہے انکے سماجی خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ریاستی سیکریٹری اس عہدے پر پارٹی نے فائز کیا، وہ ہمیشہ سماجی خدمات میں بلا جھجھک آگے رہتے ہے، انکی سماجی خدمات کو دیکھتے ہوئے انہیں سوامی وویک آنند راشٹریہ يوک ایوارڈ سے جنوری ۲۰۲۰ میں نوازا گیا ہے،پروفیسر رضوان خان ایم۔ایس۔سی، بی۔ایڈ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے باوجود نوکری کو چھوڑکر انہوں نے بزنس کرنے کا فیصلہ کیا اور بزنس میں بہت چھوٹے سے شروعات کرکے کامیابی حاصل کی، شروعاتی مرحلے میں پچاس ہزار سے شروعات کرکے بیس کروڑ تک کا بزنس کا کامیاب کیا، اسی بات کی دخل لیکر رسل فلم انڈسٹری کی جانب سے انہیں اسٹائل بزنس ایوارڈ ۲۰۲۰ کے لیے منتخب کیا گیا، بزنس کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں وہ ہمیشہ آگے رہتے ہیں غریبوں کی مدد کرنا اور انکے مسائل کو حل کرنے کو وہ ترجیح دیتے رہے ہیں ، غریب بچوں کو بھی اعلیٰ تعلیم ملے اسلئے اُنہونے دھاڑ شہر میں انگلش میڈیم اسکول کی بنیاد رکھی جسمیں بہت ہی کم فیس میں تعلیم فراہم کی جاتی ہے، انکے سماجی کاموں اور اور کامیاب بزنز کو دیکھتے ہوۓ رسل کی جانب سے اسٹائل آئیکون ایوارڈ ۲۰۲۰ کے لیے چنا گیا۔ یہ اسٹائل آئیکون ایوارڈ ۲۰۲۰ انہیں ريسیل فلم انڈسٹری کی جانب سے ناسک میں مشہور فلم اسٹار سربھی ہانڈے اور ریاست مہاراشٹر کے وزیر زراعت محترم دادا راؤ بھوسے صاحب کے ہاتھوں دیا جائیگا، ایوارڈ کا اعلان ہوئے ہی ابھی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا، اس ایوارڈ کے ملتے ہی بلڈانہ ضلعے کے نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
Comments
Post a Comment