کھام گاؤں (واثق نوید) کورونا وبا کے دوران مریضوں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرس بھی گھبرائے ہوئے تھے۔ بڑے بڑے دواخانے بند ہوگئے تھے۔ روز مرہ کی چھوٹی چھوٹی بیماریوں کے لئے مریض پریشان حال ادھر ادھر گھوم رہے تھے۔ ایسے حالات میں آکولہ کے معروف ڈاکٹر ذیشان حسین خان آگے بڑھ کر ائے۔ انہوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اکولہ ہی نہیں بلکہ بلڈانہ، امراوتی ، واشم ، ایوت ، اضلاع کے علاؤہ دیگر اضلاع کے مریضوں کا بھی علاج کیا۔ انکی اسی بے لوث خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے جگہ جگہ انکا استقبال کیا جارہا ہے۔
کھام گاؤں میں بھی ضلع کے معروف و فعال تنظیم بدر ایجوکیشن سوسائٹی نے ابھی موصوف کی طبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ودربھ مسیحا کے لقب سے نوازا۔ اس ضمن میں 13 دسمبر کو ایک استقبالیہ پروگرام منعقد کیا گیا تھا ۔ جس موصوف کو شال ، میمنٹو ، گلدستہ دیکر استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر شہر کی سماجی ، تعلیمی، سیاسی ، شخصیات موجود تھیں۔ مقررین نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر ذیشان حسین خان کی خدمات کی سرینا کرتے ہوئے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر ذیشان حسین خان کو خدمت خلق کا جذبہ ورثے میں ملا ۔ ڈاکٹر ذیشان حسین کے دادا جان، اضغر حسین خان کے ساتھ والد محترم سابق ریاستی وزیر خان اظہر حسین نے ہمیشہ سیاست کے ساتھ خدمت خلق کے ذریعے قوم کی خدمت کی ہے ۔ جس کا آج بھی برار کی عوام اعتراف کرتی ہے۔
Comments
Post a Comment