ای ڈی نوٹس ملی جانچ کا سامنا کروں گا سابق وزیر ایکناتھ راؤ کھڈسے کی پریس کانفرنس

جلگاؤں (سعید پٹیل)بھوسری اراضی معاملے میں ای۔ڈی کی جانب سے ٣٠ دسمبر کا جانچ کےلۓ حاضر رہنے کےلۓ سابق وزیر ایکناتھ راؤ کھڈسے انھیں  سمن ملا ہے۔اس کےمطابق جانچ کا سامناکیاجاۓگا و تعاون کیاجاۓگا۔اس طرح کی معلومات سابق وزیر ایکناتھ راؤ کھڈسے انھوں نے پریس کانفرنس میں دی۔پونہ میں بھوسری کی اراضی معاملے میں ای۔ڈی کی نوٹس ملی ہے۔یہ اراضی میں نے نہیں میری بیوی نے خریدی کی ہیں۔یہ معاملہ ریڈیرکنر کے دام کے مطابق پانچ کروڑ روپیۓ کا ہے۔اس پانچ کروڑ روپیوں کے تعلق سے جانچ کی جارہی ہے۔جانچ کرنے کا ای۔ڈی کو حق ہے۔اس طرح بھی کہا انھوں نے۔اس سے قبل پونہ ،ناسک انٹی کرپشن محکمہ ،انکم ٹیکس ،زوٹینگ ،ان جانچ کمیٹیوں کی جانب سے چار مرتبہ جانچ ہوچکی ہیں۔اب ای۔ڈی کی جانب سے پانچویں مرتبہ جانچ کی جارہی ہیں۔ہر مقام پر دستاویزات کے سمیت حاضر رہ کر جانچ کمیٹی کو تعاون کیا ہے۔اب ای۔ڈی جو  مانگیں گی وہ کاغذات کے ساتھ جانچ کےلۓ تعاون کیا جاۓگا۔اس طرح کا اظہار موصوف نے پریس کانفرنس میں کیا۔راشٹروادی میں شامل ہوتے ہوۓ ناتھابھاؤ آپ نے کہاتھا کہ تم نے اگر ای۔ڈی لگایاتو میں سی۔ڈی لگاؤں گا۔اس طرح کہاتھا۔اس سوال کو پوچھے جانے پر موصوف نے اس تعلق سے بعد میں بولوں گا۔یہ کہتے ہوۓ بولنے کو ٹال دیا۔اسی دوران راشٹروادی کانگریس کے ضلع صدر ایڈوکیٹ رویندر پاٹل انھوں نے بھی پریس کانفرنس کے ذریعے کہاکہ ضلع کے لیڈر ایکناتھ راؤ کھڈسےانھوں راشٹروادی کانگریس میں شامل ہونے سے ضلع کا سیاسی ماحول بدل گیا ہے۔روزانہ سینکڑوں نوجوان پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔اس لۓ بی۔جے۔پی غصے کا اظہار کررہی ہے۔انھیں ای۔ڈی کی نوٹس بھی سیاسی انتقام ہے۔ناتھابھاؤ نوٹس کا قانونی طور پراطمینان بخش جواب دیں گے۔اسی طرح پرفل لوڈھا یہ پارٹی کے رکن بھی نہیں ہے۔ان کے اوپر آبرو نقصانی کا مقدمہ درج کرنے والے ہے۔نوٹس معاملے میں ناتھابھاؤ سلامت باہر آئیں گے۔اس طرح ایڈوکیٹ رویندر پاٹل انھوں نے کہا۔

Comments