جلگاؤں کی مہیلا سنیئر کالج میں یوم عالمی اقلیتی حقوق منایاگیا۔مولاناآزاد اقلیتی ترقی بورڈ کےضلع ناظم پیتامبر پاٹل انھوں نے رہنمائی کی
جلگاؤں( سعید پٹیل) یہاں کی استرودیہ گیان پرسارک منڈل کی مہیلا آرٹس ،کامرس اور ہوم سائینس کالج میں قومی ایکتا کمیٹی کی جانب سے یوم عالمی اقلیتی حقوق پر رہنمائ پروگرام کا انعقاد کیاگیاتھا۔اس موقع پر حکومت کے زیرنگرانی مولاناآزاد اقلیتی بورڈ کے ضلع ناظم پیتامبر پاٹل ان کی معلوماتی رہنمائ حاصل کی گئ۔اس موقع پر موصوف نے اقلیتی حقوق دن پر روشنی ڈالتی ہوۓ کہاکہ تعلیم ہی اقلیتی سماج کی چوطرفہ ترقی کی سیڑھی ہیں۔اس کےلۓ نوجوانوں نے اپنا ہدف طۓ کرکے محنت کرنی چاھیۓ۔اس کےعلاوہ اعلیٰ تعلیم ،صنعت و حرفت ،خواتین کے بچت گٹ ،قرض اور نئ اڑان اسکیم کے تحت گذشتہ تین برسوں میں بورڈ کی جلگاؤں۔دھولیہ ان اضلاع کےلۓ منظور فنڈ کی معلومات پرروشنی ڈالی۔سمینار کا صدارتی خطبہ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر جۓشری نیماڈے انھوں نے اقلیتی سماج کے نوجوانوں کو خود سے سامنے آنے پرزور دیا۔موصوفہ نے اقلیتی سماج کی لڑکیوں کوبیدار کیاجاناچاھیۓاس بات پر روشنی ڈالیں۔و مزید کہاکہ سماج کے افراد کو اپنی ترقی میں سے دوسروں کی ترقی کی جاۓ۔اس طرح کی رہنمائ کیں۔قبل ازیں پروگرام کی غرض و غائیت پروفیسر یونس شیخ انھوں نے پیش کرتے ہوۓ یوم عالمی اقلیتی حقوق کے حوالے سے اغراض و مقاصد بیان کۓ۔اس موقع پر معاون پرنسپل پروفیسر ستیش جادھو سمیت کالج کے دیگر اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھیں۔نظامت و رسم شکریہ پروفیسر ڈاکٹر کیشور نہیتے انھوں نے ادا کی۔
Comments
Post a Comment