خان نوید الحق کی عربی زبان کی خدمت کا اعتراف.... عالمی یوم عربی کے موقع پر الجمعیتہ العربیہ الھند نے کیا استقبال

کھام گاؤں (واثق نوید) آج مورخہ 18دسمبر کو عالمی یوم عربی کے موقع پر اورنگ آباد میں مختلف شعبوں میں عربی زبان کی خدمات انجام دینے والے حضرات کو مختلف ایوارڈس  دیکر انکی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ اس موقع پر ریاست مہاراشٹر میں اردو زبان کے ساتھ ساتھ عربی زبان کی ترقی و ترویج کے لئے کام کرنے والی شخصیت، اسپیشل افسر فار اردو و عربی بال بھارتی پونہ کی بھی عربی زبان کے لئے کی گئی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔   ریاستی سطح پر موصوف کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جس کی ریاست بھر میں سرہنا کی جارہی ہے۔ حق بہ حقدار رسید
معلوم رہے کہ تاریخی شہر اورنگ آباد میں آج عالمی یوم عربی کے موقع پر الجمعیتہ العربیہ الھند کے زیر اہتمام اور مہاراشٹر مسلم عوامی کمیٹی کے زیر انتظام ایک پروگرام تاپڑیہ ناٹیہ مندر نرالہ بازار میں شام 3بجے منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں عربی زبان کے اساتذہ ، پرفیسرس، اور تصنیف وتالیف کے علاؤہ پی ایچ کرنے والے  حضرات کو مختلف ایوارڈس دیکر انکی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ بال بھارتی شعبہ کے ذریعے عربی زبان کی ترقی وترویج کے لئے عربی کے اسپیشل افسر خان نوید الحق کو بھی ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ موصوف کی اردو اور عربی زبان کے لئے کی گئی خدمات اظہر من الشمس ہے۔ موصوف نے خود کو وقف کریا۔ یہی وجہ ہے کہ انکی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ملک و ریاستی سطح پر کئی انعام و اعزازات سے نوازا گیا۔ 
عالمی یوم عربی کے موقع پر موصوف کو اعزاز ملنے پر مختلف شعبوں کے افراد نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments