جلگاؤں( سعید پٹیل ) تعلیمی ،سماجی شعبے میں بہت ہی ضروری اور اہم کارکردگی ،اسی طرح شجر کاری و پودوں کی نشونما کی خدمات کےلۓ پارولہ تحصیل کے مثالی راجوڈ کی معلمہ و خواتین معلمات تنظیم کی ضلع صدر صدر جمہوریہ مثالی مدرس ایوارڈیافتہ سماجی خدمتگار ڈاکٹر پاکیزہ عثمان پٹیل انھیں ہوپ فاؤنڈیشن اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ دہلی کی جانب سے ہندوستان رتن یہ قومی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیاہے۔ملک کےلۓ ذہین اور تربیت یافتہ شہریان تیار کرنا ،جوکہ طلباء کے ذریعے وجود میں آتے ہیں۔انھیں تعلیم کے اہم راستے پر لانا اور ان کے مستقبل کو روشن کرنے کےلۓ سرگرم عمل کوشش کرکے سو فیصد معیار کے منصوبوں کو عملی جامہ پہینانہ ،اس حوالے سے طلباء کو تیار کیاجاتا ہے۔تمام تجربات و مشاہدات کے منصوبوں کےعملی کام کےلۓ "ہندوستان رتن " ایوارڈ تفویض کیاگیا ہے۔حال ہی میں بین الاقوامی ورلڈ ریکارڈ میں بین الاقوامی سطح پر ڈاکٹر پاکیزہ پٹیل ان کا نام درج کیاگیا ہے۔کورونا وباء کے تعلق سے عوامی بیداری ،اسی طرح پلاسٹیک سے آزادی مہم ،صاف ستھرا و خوبصورت بھارت ،خواتین کی رہنمائ و بیداری کرنے جیسی عظیم خدمات کےلۓ انھیں اعزاز سے نوازا گیا ہے۔پھر ایک مرتبہ مثالی راجوڈ گاؤں کا نام قومی سطح پر پہونچا ہے۔اس شاندار اور پروقار ایوارڈ ملنے پر تعلیمی اور سماجی حلقوں کی اہم شخصیات کی جانب سے موصوفہ کو روشن مستقبل کےلۓ نیک خواہیشات کا اظہار کیا جارہاہے و مبارکباد پیش کی جارہی ہیں۔
Comments
Post a Comment