کھام گاؤں کی پوجا نے حاصل کیا مس انڈیا کا خطاب... خود کی لگن ،اور والدین کی حوصلہ افزائی سے ملا یہ مقام

کھام گاؤں (واثق نوید) آگرہ میں 18 دسمبر سے 20 دسمبر کے درمیان منعقد مس انڈیا کا خطاب کھام گاؤں کی پوجا وشنو موڑے نے حاصل کرکے اپنے والدین، شہر ، ریاست کا نام روشن کیا ہے۔ پورے شہر میں پوجا کی اس کامیابی کی سرینا کی جارہی ہے۔ 
معلوم رہے کہ سن 2020/2021 کے مس انڈیا خطاب کے لئے اتر پردیش کے آگرہ شہر میں لائٹ ہاؤس ہوٹل میں 18 دسمبر سے 20 دسمبر تک منعقدہ اس مقابلے میں ملک کے مختلف ریاستوں سے کئی دوشیزہ آئیں اور خواتین نے حصہ لیا تھا۔ اس مقابلے کے نتائج نکالنے کے لئے 2018 کی مس انڈیا، 2019 کی مس یونیورس روپل مہتا موجود تھے۔  پوجا کے مس انڈیا منتخب ہوئے پر روپل مہتا نے ہی تاج پوشی،اور  سند دیکر پوجا کا اعزاز کیا۔ یہ کامیابی پوجا کو خود کی لگن اور والدین کی حوصلہ افزائی سے حاصل ہوئی۔ واضح رہے کہ پوجا اس سے قبل بھی کئی مقابلے حسن جیت چکی ہے فی الحال پوجا اوریئنٹل کالج میں بیچلر آف ماسک کمنیوکیشن اینڈ ملٹی میڈیا کی تعلیم حاصل کررہی ہے۔ 
پوجا کے والد بلڈانہ ضلع پریشد محکمہ تعلیم میں کلرک ہے۔ جو مسلم دوست کی حیثیت سے جانے جاتے ہے۔  جبکہ والدہ بیوٹی پارلر کی مالکن ہے۔ پوجا کی خوبصورتی میں چار چاند لگا نے میں اسکی والدہ آرتی موڑے کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ والدہ مسلسل آٹھ دن پوجا کے ساتھ آکرہ میں رہے کر اپنی بیٹی کے حسن کو اپنے ہاتھوں سنوارتی اور حوصلہ افزائی کرتی رہیں۔ 
پوجا کا مستقل میں مس یونیورس بنے کا خواب ہے۔ اس کامیابی پر شہر کے ہر طبقے کی طرف سے پوجا کو مبارکباد مل رہی ہیں اور لوگ اسے مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کرکے ہیں۔

Comments