راشٹروادی نے کیا معلمات کی خدمات کا اعتراف.... خاتون کا گھریلوں ذمہ داری کے ساتھ درس وتدریس کرنا قابل ستائش خدمت ہے (ایڈوکیٹ عارف شیخ)
کھام گاؤں (واثق نوید) خاتون کا گھریلو ذمہ داری کے ساتھ درس وتدریس کرنا قابل سرہنا ہے۔ بلکہ میرا تو کہنا ہے یہ ایک بڑی سماجی خدمت ہے ۔ آج معلمات کے لئے منعقد اعزازیہ پروگرام میں اپنے صدارتی خطبے میں ایڈوکیٹ عارف شیخ نے مزید کہا کہ طالب علم کو ایک بہترین شہری بنانے کے معلمہ کی دوہری خدمات ایک اہم ذریعہ ہے۔
معلوم رہے کہ بلڈانہ ضلع مہلا راشٹروادی کانگریس پارٹی کے جانب سے راشٹروادی پارٹی کے سربراہ، قومی رہنما شرد چندر جی پوار کے یوم پیدائش کے موقع پر ہفتہ بنایا جارہا ہے جس میں مختلف سرگرمیوں کے ذریعے سماجی فلاح و بہبود و اعزازات کے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔
آج 29 دسمبر کو اسی ضمن میں سماج کی ان معلمات کی خدمات کا اعتراف کیا گیا جو درس وتدریس کے ساتھ سماجی کاموں میں بھی مصروف ہیں۔ انکی خدمات کا اعتراف کرنے کے لئے الھدی انگلیش اسکول میں ایک اعزازیہ پروگرام منعقد کیا گیا جسکی صدارت کھام گاؤں بار کونسل کے نائب صدر، راشٹروادی پارٹی کے ذمہ دار ایڈوکیٹ عارف شیخ نے کی جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے بلڈانہ ضلع مہلا راشٹروادی کانگریس پارٹی کی نائب صدر راحینہ پروین، راشٹروادی کانگریس اقلیتی وبھاگ کے تعلقہ صدر سلیم فرید شیخ، الھدی انگلیش اسکول کے ڈائریکٹر عبدالرازق عبدالصمد ، سماجی خدمت گار ڈاکٹر ریاض احمد، شوشل ورکر اسماعیل قریشی ، موجود تھے۔
اس موقع پر راحینہ پروین کے ہاتھوں شمیم بانو محمد حنیف ، حسنہ جہاں بابر اللہ خان ، رومانہ پروین سید اکبر ، رابیہ شمیم سلام خان ، بدرانساء ساجد خان ، شاہینہ پروین سید عثمان، ملیکہ انجم فاروق حسین ، شبانہ پروین وصی احمد ، کو سند، میمنٹو ، گلدستہ دیکر استقبال کیا ، اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے راحینہ پروین نے کہا کہ ایک خاتون ہی ملک کو ایک اچھا شہری دے سکتی ہے چاہئے وہ والدہ کے روپ میں ہو یا معلمہ کی شکل میں۔ خاتون کی خدمات کو نظر انداز نہیں کر سکتے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے خواتین کا استقبال کرنے کا سوچا جو گھریلوں ذمہ داری کے ساتھ نو نہالوں کو درس وتدریس سے نکھار کر ایک اچھا شہری بنارہے ہیں۔
پروگرام کی نظامت سہل احمد نے انجام دی ۔
Comments
Post a Comment