جلگاؤں( نامہ نگار )ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق چندرپور میں کارکا دلخراش سڑک حادثہ ہوا۔ٹریکٹر کو ٹکر مارنے کی وجہ سے کار چکناچور ہوگئ۔اس حادثے میں چاردوستوں کی موت ہوگئ جبکہ ایک زخمی ہونے کی خبر ہے۔یہ پانچوں دوست سالگرہ کی تقریب کے بعد واپسی کے سفر پر تھے۔جس نوجوان کی یوم سالگرہ تھی وہ بچ گیا ہے۔لیکن اس کے چاردوستوں کی موت دیکھنے کی بدنصیبی اس پر آن پڑی۔زخمی نوجوان کا اسپتال میں علاج کیا جارہاہے۔چندرپور ۔مول شاہراہ پر اجۓپور کے علاقہ میں گذشتہ شب یہ حادثہ ہوا۔مرنےوالوں میں دو نوجوان لڑکے اور دو نوجوان لڑکیاں شامل ہیں۔یہ سب نوجوان دوست معزز تاجر خاندان سے ہونے کی اطلاع ہے۔موصولا خبر کے مطابق یوگ گوگری ( ٢٣ ) کی گذشتہ منگل کو سالگرہ تھی۔اس سالگرہ کی تقریب منانےکےلۓ درشنااودھوانی (٢٥) ، پرگتی نیمگڈے( ٢٤) ، محمد امن( ٢٣ ) اور اسمیت پٹیل( ٢٥ ) ان چار دوستوں سمیت یوگ گوگری ہوٹل میں سالگرہ منانے گیاتھا۔سالگرہ کی تقریب مناکر گھر واپسی کےسفر کے دوران اجۓپور کےپاس ان کی کار حادثے کا شکار ہوگئ۔جس میں چاردوست ہلاک ہوگۓ۔اور ایک زخمی ہوا ہے۔
Comments
Post a Comment