آئیکون فارما جنرک میڈیکل اسٹور کی قابلِ ستائش و قابل تقلید سرگرمی آئمہ مساجد کو مفت، علماء اکرام کو خصوصی رعایت
کھام گاؤں (واثق نوید)کھام گاؤں شہر کے تمام علماء اکرام کے لئے آئیکوں فارما میڈیکل اسٹور نے ایک انوکھی پیشکش کا اعلان کیا ۔ جس کی شہر میں سرہنا کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ کھام گاؤں شہر میں 13 دسمبر بروز اتوار بعد نماز عصر آئیکون فارما جنرک میڈیکل اسٹور کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر اسٹور کے سرپرست الحاج موثق اللہ خان کی جانب سے وارث انبیاء کی خدمت کے لئے ایک ریاعت کا اعلان کیا گیا۔ جس کی رو سے شہر میں واقع تمام مساجد کے اماموں کو لگنے والی دوائیاں مفت میں فراہم کی جائیں گی ۔ جبکہ شہر کے علماء اکرام کو دوائیاں خصوصی رعایت میں دی جائے گی۔
معلوم ہوکہ شہر کے اکثریتی علاقہ برڈے پلاٹ میں واقع نافع کمپلیکس میں شہر کی تعلمی، ادبی ، سماجی صحافتی شخصیت واثق نوید کے فرزند ارجمند جواد افضل خان نے عوام کی خدمت کرنے کے لحاظ سے جنرک میڈیکل اسٹور کی شروعات کی اس موقع پر دعائیں دینے کے لئے علاقے برار کی معروف و معزز مذہبی شخصیت داعی اسلام حضرت مولانا سید محمود علی خان آکولہ بطور خاص موجود تھے۔ جبکہ اسٹور کا افتتاح مسیحا ودربھ ڈآکٹر ذیشان حسین خان کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مبلغ اسلام مولانا محمد غلام نبی ،آئیکون فرما فرنچائزی انچارج شادان احمد موجود تھے۔ اس تقریب میں شہر کی سیاسی، سماجی، شخصیات کثیر تعداد میں موجود تھیں۔
Comments
Post a Comment