جلگاوں ( نامہ نگار) حقوق العباد کے ساتھ حقوق انسانی بھی ہیں گر انسان قرب الہی چاہتا ہےتواسےچاہۓ کہ مخلوق خدالوندی کے ساتھ حسن سلوکااختیارکریں۔اور انکی ادائیگی بھی کریں یہی اعمال ہمیں اللہ کا دوست اور ولی بنا سکتے ہیں۔ان زرین خیالات کا اظہار ایم ایس او مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جلگاوں ضلع شاخ کے زیر اہتمام منعقدہ غرباء و ضرورتمندوں میں بلنکٹ کی تقسیم کے موقع پر اپنی صدارتی تقریر میں صحافی و معلم عقیل خان بیاولی نے کیا۔ مفتی غلام محمد حسنین صاحب نے اظہار خیال فرماتے ہوئےکہا کہ خدمت خلق عین عبادت ہے۔دنیا میں جتنے بھی بزرگان ہوئے ان تمام میں ایک عمل مساوی طور پر نظر آتا ہے جو خدمت خلق ہے۔ ہمیں بلا تفریق مذہب و ملت،عقائد،مسلک، ذات برادری، مخلوق خداوندی کے ساتھ خیر خواہی کرنی چاہئے اپنے مقام و حیثیت پر مستحکم رہتے ہوئے۔تقریب کے اغراض و مقاصدنیز تنظیم کا تعارف معروف علمی ادبی تعلیمی شخصیت ڈاکٹر رفیق احمد قاضی نے کرتے ہوئےبتایاکہ تنظیم گزشتہ تین دہائیوں سےقومی سطح پر مسلم طلبہ اور نوجوانوں کو مرکز مانتے ہوئے خدمت خلق کے فرائض انجام دے رہی ہے نوجوانوں میں احساس ذمہ داری پیدا کرنا، اپنی مدد آپ کی ترغیب دینا حالات حاضرہ کے خد و خال کی نباضی کرتے ہوئے اعلی تعلیم حاصل کرنا اور باہمی ربط و ضبط بڑھانا ہے تاکہ دور حاضرہ کا ہر طرح سے مقابلہ کر سکے اور پروقار پر اعتماد زندگی جی سکے۔ اسی کے ساتھ تنظیم نے کوویڈ ۱۹ کے دوران قومی سطح پر جابجا جو خصوصی خدمات انجام دی اور دے رہی ہےاسکا بھی اعادہ کیا۔ اس موقع پر موسم سرمااور حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر کے مختلف عوامی مقامات پر رات گزارنے والے ضرورت مند، مستحقین غرباء،بے سہارا لوگوں کو سردی سے بچنے کے لیے گرم بلنکٹ تقسیم کۓ گۓ۔ ساجد خان، پروفیسر ایاز علی شاہ،مراٹھی صحافی و ہیومن رائٹس کے فعال اکٹیویسٹ اعجاز شاہ نے بھی اظہار خیال کیا۔ اسحاق شیخ سے نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دۓ۔کامیابی کے لۓ معین قاضی سر، انجینئر حفیظ قاضی، کیف ناگوری، اشفاق شیخ،اصرار شیخ، نے ساجد خان و پروفیسر ایاز شاہ کی رہنمائی میں محنت کی۔ قبل ازیں مولانا جی ایم تلاوت نے کلام پاک کیں۔
Comments
Post a Comment