کھام گاؤں ، تعلقہ راشٹروادی کانگریس کے جانب سے عطیہ خون منعقد.... شرد پوار کے جنم دن ہفتہ کے تحت لی گئی سرگرمی
کھام گاؤں (واثق نوید) راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سربراہ، قومی رہنما شرد چندر پوار کے جنم دن کے موقع پر کھام گاؤں تعلقہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے جانب ایک ہفتہ منایا جارہا ہے جس میں پارٹی کے جانب سے ہر روز نئی سرگرمی لیکر سماجی خدمات انجام دیئے جارہے ہیں۔ اسی ضمن میں کھام گاؤں سرکاری دواخانے میں پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے عطیہ خون کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں کثیر تعداد میں خون عطیہ کیا گیا ۔ اس موقع پر پارٹی کے عہدیداران نے خون عطیہ کرنے والے افراد کا گلدستہ دیکر استقبال کیا۔ اس کیمپ کو کامیاب بنانے کے لئے راشٹروادی کانگریس اقلیتی وبھاگ کے تعلقہ صدر سلیم شیخ فرید ، مہلا راشٹروادی کانگریس پارٹی کی ضلع نائب صدر راحینہ پروین اور ایڈوکیٹ عارف شیخ خوب جدوجہد رہی ہے۔ اس پروگرام میں سابق رکن اسمبلی نانا کوکرے، ودھان سبھا پرمکھ ڈھونڈی رام کھنڈارے، اشوک ہٹکر، پونجا جی ٹیکار ، شہلیش بھاٹیہ، بھرت لاہوڑکر، امباداس پاٹل ، و کثیر تعداد میں پارٹی کارکنان موجود تھے
Comments
Post a Comment