کھام گاؤں تعلقہ، گرام پنچایت الیکشن کی گہما گہمی شروع.... ایم آئی ایم بھی الیکشن لڑنے کی تیاری میں

کھام گاؤں (واثق نوید) کورونا وبا کی وجہ سے ملتوی گرام پنچایت کے الکشن نئے سال کے دوسرے ہفتہ میں لینے کا الکشن کمیشن نے اعلان کیا۔ پہلے مرحلے میںریاست کے تقریباً 24 ہزار گرام پنچایت کے الکشن 16 جنوری کو ہونے جارہے ہیں۔ جس کے لئے جہان محصول محکمہ کام میں لگا ہوا ہے وہی الکشن لڑنے والے خواہشمند امیدوار بھی اپنی تیاری میں لگ گے۔جس سے سردی کے موسم میں الکشن کی گرمی محسوس ہورہی ہے۔  
کھام گاؤں تعلقہ کے 71 گرام پنچایتوں میں الکشن ہونے جارہے ہیں ۔ جس کی سرکاری،اور سیاسی گہما گہمی شروع ہوگی ۔ سردیوں کے موسم میں دیہاتوں میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی۔ امیدوار کی تلاش ، ذات ،برادری، سماج کی گنتی، مدمقابل امیدوار کا اندازہ لگانے کا کام شروع ہوگیا۔ کھام گاؤں تعلقہ کے مسلم ابادی والے لاکھنواڑہ، پیپل گاؤں راجہ، چٹوڑہ، کنجہرہ، گوندھنا پور، میں بھی الکشن ہونے جارہے ہیں۔ پہلی مرتبہ گرام پنچایت کے الکشن میں ایم آئی ایم بھی اپنے امیدوار میدان میں اتار رہی ہے۔ تعلقہ کے ایم ائی ایم کے زمہ دار سابق کونسلر عارف پہلوان مضبوط  امیدوار وں کی کھوج میں مصروف ہے۔ ایم آئی ایم کی گرام پنچایت الکشن کی تیاری سے خود ساختہ سیکولر حلقوں میں گھبراہٹ مچ گئی۔ یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ ایم آئی ایم کتنی جگہوں پر کامیابی حاصل کر تی ہے۔

Comments