کھام گاؤں (واثق نوید) بلڈانہ ضلع کے ایجوکیشن افسر (مادھمک) کی حیثیت سے پرکاش مکوند نے چارج لے لیا ہے۔ اس موقع پر آج بلڈانہ ضلع اردو ٹیچر ایسوسیشن کے ایک وفد نے ان سے ملاقات کی اور انکا استقبال کیا۔اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ضلع صدر فیروز خان، ضلع کارگذار صدر ابرہیم خان ، ضلع نائب صدر عرفان اللہ خان ، ذاکر خان ، تعلقہ صدر رضوان خان موجود تھے۔ اس موقع پر وفد نے نئے ایجوکیشن افسر سے ضلع کی اردو اسکول کے تعلق سے گفتگو کرتے جلد ہی تفصلی ملاقات کی خواہش کا اظہار ہے۔
Comments
Post a Comment