کھام گاؤں میں آل انڈیا پیام انسانیت فورم کا تعارفی اجلاس منعقد

کھام گاؤں (واثق نوید) مفکر اسلام حضرت مولانا علی میاں ندوی کی شروع کردہ آل انڈیا پیام انسانیت فورم کا تعارفی اجلاس  مورخہ 6 دسمبر کو کھام گاؤں میں منعقد ہوا۔ یہ اجلاس کھام گاؤں شہر کی معروف مذہبی شخصیات مولانا خلیل اشرفی کی سرپرستی و مرکز مسجد کے امام و خطیب مولانا یونس ندوی کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔جس میں تنظیم کے ریاستی ذمہ دار، حضرت مولانا عبدالمصور ندوی (ذمہ داری آل انڈیا پیام انسانیت فورم برار) 
بلا امتیاز مذہب و ملت خدمت خلق کرنے کے لئے پندرہ نکاتی لائحہ عمل بتا یا گیا  جس میں بطور خاص، کھانا کھلانا ، طبی امداد فراہم کرنا ، اور تعلیم حاصل کرنے کے لئے مدد کرنے پر زور دینے کی تلقین کی۔ اس موقع پر مقامی طور پر پیام انسانیت فورم کی زمہ داری کے لیے چند اشخاص کا انتخاب کیا گیا۔ جلد ہی یہ اشخاص شہر اور تعلقہ سطح پر فورم کی تشکیل کریں گے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے مقامی ذمہ داران پیام انسانیت مولانا عمران خان ندوی اور مولانا صادق ندوی اور واثق نوید  ودیگر احباب نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنے فرائض بحسن وخوبی انجام دئے۔حضرت مولانا جمال عارف ندوی ، (ذمہ دار آل انڈیا پیام انسانیت فورم خاندیش) حضرت مولانا چنید فاروقی ندوی ، (ذمہ دار آل انڈیا پیام انسانیت فورم مراٹھواڑہ) موجود تھے۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے تعارفی کلمات میں ملک میں ہندو مسلم میں بڑھتی دوریاں ، اور فرقہ پرستی کو دور کرنے کا ایک اہم ذریعہ خدمت خلق کو بتایا ۔

Comments