دو بہنوں کا ایم بی بی ایس میں داخلہ... اسکول انتظامیہ نے کیا گھر جاکر استقبال

کھام گاؤں، (واثق نوید) بلڈانہ ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ لاکھنواڑہ تعلقہ کھام گاؤں میں موجود لشکریہ نور بانو اردو ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج کے مدرس  یوسف احمد خان کی دونوں بیٹیوں نےتاریخ رقم کرتے ہوئے ناصرف اپنے والدین کا نام روشن کیا بلکہ علاقے میں مسلم سماج کابھی نام کو چار چاند لگادیے بتادے کہ یوسف احمد خان تقریبا 22 سال سے اپنے فریضہ منصبی کو بخوبی انجام دے رہے ہیں موصوف علم ریاضی کے ناصرف اچھے استاد ہیں بلکہ ماہر کی حیثیت سے طلبہ کی رہنمائی کرتے رہتے ہیں آپ کی گراقدر خدمات کا بدلا آپ کو اپنی بچیوں کی کامیابی کی شکل میں ہی مل رہا ہے  یوسف احمد خان  کی دو بچیاں اریبہ قیصر اور  اویزہ قیصر نے پہلے نیٹ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی اب بی یو ایم ایس میں گورنمنٹ میڈیکل کالج نندربار میں داخلہ ملنے سے تمام لوگوں کی مبارک بادیاں آرہی ہیں اس پُر مسرت موقع پر اسکول ھذا کے فعال سیکریٹری، متحرک شخصیت کے مالک  محمد ذیشان عبدالغنی ، اسکول پرنسپل  ذاکر حسین اور دیگر اساتذہ  نےگھر جاکر دونوں ہونہار بچیوں کا پر جوش استقبال کرتے ہوئے
اپنی خوشی کا اظہار کیا یہ پہلا موقع ہے جب لاکھنواڑہ سے کسی مسلم بچیوں کا ڈاکٹر بننے کی لیے جارہی ہیں یہ بھی  تاریخی لمحہ دو بہینوں کے سر جاتا ہے دونوں بچیوں کی اس عظیم کامیابی پر لشکریہ نور بانو اردو ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج کے تمام ٹرسٹیاں، ٹیچنیگ  و نان ٹیچنیگ اسٹاف دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے  مستقبل قریب کے لئے نیک تمناؤن کا اظہار کیا ہے

Comments