مالیگاؤں، 9 دسمبر (این ایم این) : لا ڈاؤن اور کورونا مہا ماری کیوجہ سے اسکولوں میں پڑھائی کا سلسلہ ٹھپ تھا تاہم اب دوبارہ اسکولیں میں تعلیمی رونق اور طلباء کی چہل پہل واپس آسکتی ہے اس ضمن میں موصولہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مہاراشٹر میں اسکولیں کھولنے کیلئے محکمہ تعلیم تیار ہوچکا ہے اور پانچویں سے آٹھویں جماعت کے طلباء کی پڑھائی کا آغاز یکم جنوری 2021 سے ہوسکتا ہے اس بات کا اشارہ ریاستی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے دیا ہے تاہم اسکولیں کھولنے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اسکولیں کھولنے سے قبل محکمہ صحت کی منظوری لینا لازمی ہوگی جبکہ سوشل ڈسٹنس اور ماسک وغیرہ کی لازمیت برقرار رہیگی یاد رہیکہ کورونا مہا ماری کے بعد اب تعلیمی سلسلہ کو مرحلہ وار شروع کیا جارہا ہے 23 نومبر سے ریاست کے کئی اضلاع میں نویں تا بارہویں کی پڑھائی شروع ہوچکی ہےمالیگاؤں سمیت ضلع بھر میں 4 جنوری تک اسکولیں بند رکھنے کے احکامات ضلع کلکٹر نے دیئے ہیں ممکن ہیکہ وزیر تعلیم کے اسکول کھولنے کے بیان کے پیش نظر فیصلے میں تبدیلی لائی جائے
Comments
Post a Comment