جلگاؤں میں راشٹروادی کانگریس کی خواتین آگھاڑی کی عہدیداران نے گیس مہنگائ کے خلاف چولہا پر کھانا بناکر احتجاج کیا
جلگاؤں( سعید پٹیل) مرکزی حکومت اور پیٹرولیم کمپنیوں نے ایل۔پی۔جی گیس سلینڈر کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت و مذمت کرتے ہوۓ راشٹروادی کانگریس خواتین آگھاڑی کی جانب سے چولہے پر روٹی تھاپ کر احتجاجی آندولن کیا۔ قومی شاہراہ پر راشٹروادی کانگریس کے دفتر کے سامنے چولہے بناکر روٹیاں پکائ گئیں۔ اس موقع پر گیس سلینڈر کا پھولوں کا ہار پہیناکر تعزیت پیش کی گئ۔تھالی بجائ بھی کی گئ۔آکاش وانی چوک میں کۓ گۓ اس آندولن میں راشٹروادی کانگریس کی خواتین ورکروں کی کثیر تعداد موجود تھیں۔ گذشتہ اور اس ماہ دسمبر مہینے میں دو مرتبہ گھریلو گیس کی قیمت میں اضافہ کیاگیا دو سو روپیۓ اضافہ کیا گیا۔اسی طرح پیٹرول ،ڈیزل کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ کرکے عوام کی لوٹ کۓ جانے کا الزام خواتین آگھاڑی کی عہدیداران نے لگایا۔ مرکزی حکومت پیٹرولیم کمپنیوں کے فائدے کےلۓ گیس اور پیٹرول جیسے ضروری ایندھن کے داموں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔خواتین آگھاڑی دیہی ضلع صدر کلپنا پاٹل ان کی صدارت میں یہ احتجاج کیاگیا۔اس موقعہ پر نائب صدر میناکشی چوہان ،ریاستی سیکریٹری وندناچودھری ،ممتاتڑوی ، کمل پاٹل ،رئیسہ بی پٹیل ،ڈاکٹر سشما چودھری ،سریتا ماڑی ،شوبھاچودھری ،کومل مہاجن ،سرلاپاٹل ، منیشاگوہارے ،گنگوبائ شیلکے ، سمن بائ ،بھوئٹے تائ ،زبیدہ تڑوی ،سنجۓ چوہان ، رانی سویتا جان ، ریشما جان ،مہیندی جان ،ارچنا جان ،کلیانی جان وغیرہ خواتین آگھاڑی کی خواتین کی کثیرتعداد موجود تھیں۔
Comments
Post a Comment