مہاراشٹر کے اسپتالوں میں کل سے ملیگا مفت میں خون.... وزیر صحت راجیش ٹوپے کا بڑا اعلان

مالیگاؤں، 11 دسمبر (این ایم این) : اسپتالوں میں آپریشن یا دیگر ایمرجنسی کے دوران مریضوں کو خون چڑھانے کیلئے رشتہ داروں بالخصوص غریبوں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم اب ایسا نہیں ہوگا کیونکہ ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کل 12 دسمبر سے مہاراشٹر بھر کے سرکاریاسپتالوں میں مفت خون کی فراہمی کا اعلان کیا ہے- این سی پی چیف شردپوار کا یوم پیدائش 12 نومبر کو منایا جاتا ہے اسی کی مناسبت سے این سی پی آفس پر خون کا عطیہ کمیپ منعقد کیا گیا تھا جس میں شردپوار کی بیٹی و رکن پارلیمنٹ سپریہ سولے اور وزیر صحت راجیش ٹوپے نے خون کا عطیہ دیا تھا اس موقع پر اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریضوں کو لگنے والے خون کیلئے تکلیف تھی اور پروسیسنگ فیس سے لوگوں کو دِکّت تھی اب وہ معاف کردی گئی ہے لہذا اب سرکاری اسپتالوں میں مفت خون ملے گا

Comments