کھام گاؤں (واثق نوید) راجیہ سبھا کی رکن منتخب ہونے کے بعد فوزیہ تحسین خان کی پہلی بار آکولہ ضلع آمد ہوئی۔ اس موقع پر مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے وفد نے انکا استقبال کیاملی جانکاری کے مطابق راشٹروادی کانگریس کی سینر مسلم رہنما فوزیہ تحسین خان کا گزشتہ چند ماہ قبل راشٹروادی کی جانب سے راجیہ سبھا کی رکن کی حیثیت سے نامزدگی عمل میں آئی تھی ۔ کورونا وبا کی وجہ سے محترمہ کی تاخیر سے آکولہ آمد ہوئی۔ اس موقع پر مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ایک وفد نے ریاستی ترجمان سید جواد حسین کی قیادت میں محترمہ سے ملاقات کی ۔ اور راجیہ سبھا رکن منتخب ہوئے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکا شال، گلدستہ دیکر استقبال کیا۔ اس موقع پر مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ودربھ صدر نعیم فراز ، آکولہ ضلع (خانگی) صدر شعیب الرحمان بھی موجود تھے۔ وفد نے ریاست کے اردو اساتذہ اور اردو اسکولوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کرتے فیم کے زیر نگرانی ان مسائل کی طرف خصوصی توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔
Comments
Post a Comment