مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا نگر پریشد آکوٹ کی کامیاب نمائندگی... شکشن سیوک اساتذہ کے مسائل ہوئے فورا حل
کھام گاؤں (واثق نوید) آج بروز جمعرات بتاریخ 17ڈسمبر 2020 کو مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا نگر پریشد آکوٹ کے زمہ دار عہدیداران کی قیادت میں تمام شکشن سیوک معلّمات نے پرشاسن ادھیکاری پردیپ راونکر سے ملاقات کی. اور اپنے مسائل پیش کیئے ۔ شکشن سیوک اساتذہ کی تنخواہ میں سے 175 روپئے ویوسائے کر نہ کاٹا جائیں۔ اور جوائننگ کے وقت جو اوریجنل دستاویزات آفس میں جمع کئے گئے تھے وہ شکشن سیوک اساتذہ کو واپس دیئے جائیں.
ان نکات پر پردیپ راونکر سے تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ سنگھٹنا کی مناسب نمائندگی،اور قیادت کی وجہ سے پرشاسن ادھکاری پردیپ راونکر نے فوراً کاروائی کرنے ہوئے وفد کی درخواست پر نوٹ لکھ دی کے ماہ ڈسمبر سے 175 روپئے ٹکس کاٹنا بند کردیں اور ساتھ ہی محکمہ تعلیم کے متعلقہ کلرک سونونے کو فون کر کے کہا کے شکشن سیوک اساتذہ کے اوریجنل دستاویزات آج ہی واپس کردیں ۔
مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے وفد کے ذریعے پیش کئے گئے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے پر
سنگھٹنا کی طرف سے اور تمام شکشن سیوک اساتذہ کی طرف سے پردیپ راونکر کا شکریہ ادا کیا گیا۔
پرشاسن ادھکاری کے مثبت کارؤائی کے بعد وفد سی آر سی پہنچا۔ متعلقہ کلرک سونونے نے سبھی شکشن سیوک اساتذہ کی فائلیں نکال کر سب شکشن سیوک اساتذہ کو واپس کردیا ۔ .سونونے ، کیللدار بھاؤ اور سلیم شاہ سر اور محمد شاکر سر کی جدو جہد سے تمام شکشن سیوک اساتذہ کو اپنے اوریجنل دستاویزات واپس دے دئیے گئے. سنگھٹنا اور تمام شکشن سیوک اساتذہ کی طرف سے سونونے اور کللیدار کا شکریہ ادا کیا گیا. مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کی نمائندگی اور قیادت اور نگر پریشد آکوٹ کے ملازمین کاوشوں کی وجہ سے شکشن سیوک اساتذہ کے مسائل حل ہو گئے۔اس موقع پر مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا نگر پریشد آکوٹ کے صدد محمد شاکر سر، کارگزار صدد شعیب احمد خان سر، سکریٹری سلیم شاہ سر اور تمام شکشن سیوک اساتذہ موجود تھے۔
Comments
Post a Comment