دھولیہ میونسپل کارپوریشن ملازمین کیلئے ساتواں پے کمیشن کو منظوری... ایم ایل اے ڈاکٹر فاروق شاہ کی جدوجہد کامیاب.... میونسپل ملازمین میں جشن کا ماحول

دھولیہ ۱۰ دسمبر (پریس ریلیز) دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے مزدور یونین اور ملازمین نے شہر دھولیہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے ذریعے ساتویں پے کمیشن کے نفاذ کے سلسلے میں حکومت کو وقتا فوقتا خطوط اور میمورنڈم ارسال کئے تھے ۔ اس سلسلے میں شہر دھولیہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب نے ریاستی وزیر برائے شہری ترقیات ایکناتھ شندے صاحب کے ساتھ ۱۹ ستمبر ۲۰۲۰ کو میٹنگ کر کے اس تعلق سے  تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے دھولیہ میونسپل کارپوریشن ملازمین کے مطالبات کو منظور کرنے کی گزارش کی تھی ۔ انہوں نے ایک مکتوب وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے صاحب کو بھی پیش کیا تھا جس میں مطالبہ منظور کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔کوویڈ ۔19 کے مشکل دور میں بھی دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین باقاعدگی سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ مشکل سے مشکل وقت میں بھی انھوں نے اپنی ذمے داری سے کبھی منہ نہیں موڑا لیکن اِن محنت کش ملازمین کے لئے اب تک ساتویں پے کمیشن پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے ۔ تاہم ان ملازمین کے لئے جلد از جلد ساتویں پے کمیشن کو نافذ کیا جانا چاہئے نیز کارپوریشن میں ۱۲ سے ۱۴ سال کی خدمات مکمل کرنے والے ملازمین کو ترقی دی جانی چاہیئے ۔ حکومت مہاراشٹر کے نئے سرکُولر کے مطابق تعلیمی قابلیت کی شرائط میں نرمی برتی گئی ہے ۔ تاہم اس سلسلے میں ایک مکتوب ایم ایل اے ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کے ذریعہ دیا گیا تھا کہ اس اسکیم کا فائدہ دھولیہ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو دیا جائے۔ آج ایم ایل اے ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کی تمام کاوشوں کو کامیابی ملی ہے ۔ اس خوشی کے موقع پر کارپوریشن کے افسران اور  ملازمین یونین کے وفد نے ایم ایل اے آفس دارالسلام پر پہنچ کر ایم ایل اے ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کا  پر تپاک اسقبال کیا ۔ اور بہت سے ملازمین نے فون پر اظہار تشکر کیا۔

Comments