حیدرآباد، 9 دسمبر (این ایم این) : جہاں ہر ماں باپ کی یہ خواہش ہوتی ہیکہ انکا بچہ بڑا ہوکر کچھ بنے، وہیں بچوں کی بھی یہ چاہت ہوتی ہیکہ وہ ڈاکٹر، ٹیچر یا پولس آفیسر بنیں، جونیئر کے جی میں زیر تعلیم طالب علم کا پولس آفیسر بننے کا خواب آج شرمندہ تعبیر ہوا تفصیلات کے مطابق سوہان نامی کمسن بچہ جو کہ آن لائن پڑھائی سے تنگ آگیا تھا اور اپنے والدین سے پولس آفیسر بننے کی ضد کررہا تھا اُسکی اِس انوکھی ضد کا تذکرہ اُسکے والد نے حیدرآباد کے ویسٹ زون کے ڈپٹی کمشنر آف پولس ایم رمیش (آئی پی ایس) سے کیا موصوف نے بچے کو پولس اسٹیشن طلب کیا اور اسکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُسے ایک دن کا ڈپٹی کمشنر آف پولس بنایا- ایک دن کا ڈی سی پی بننے پر کمسن بچے سوہان نے خوشی کا اظہار کیا اور پیٹرولنگ دستے کی گاڑی میں آفیسر کی جگہ بیٹھ کر شہر بھر کا دورہ کیا یہی نہیں ٹریفک نظام اور شہر کے حفاظتی سی سی ٹی کیمروں کا بھی جائزہ لیا- بچے کی خواہش پوری کرنے والے آفیسر کی چہار جانب سے سراہنا کی جارہی ہے
Comments
Post a Comment