دارالتالیف والترجمہ والنشر کا افتتاح عمل میں آیا

نبی رحمت صلی اللہ علیہ و سلم کے زیر اہتمام دارالتالیف والترجمہ والنشر کا آج بروز منگل بتاریخ 14 جمادی الاولی 1442ھ مطابق 30 دسمبر 2020 مسجد احمد مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم میں ایک مختصر اور جامع تقریب میں عمل پذیر ہوا اس کی صدارت شیخ القرآن و الحدیث مخدوم العلماء حضرت مولانا ادریس عقیل ملی صاحب مدظلہ العالی نے فرمائی 
آپ نے اپنے خطبہ صدارت میں منتظمین نبی رحمت فاؤنڈیشن کو مبارکباد دیتے ہوئے فرمایا کہ یہ ایک بڑا قدم اٹھایا گیا ہے اللہ تعالی قبول فرمائے آپ نے فرمایا کہ برسوں حضرت مولانا عبدالحمید نعمانی رح نے بھی یہ شعبہ قائم کیا تھا.... وہ جاری نہ رہ سکا... آج اراکین نبی رحمت فاؤنڈیشن نے اس شعبے کا قیام کرکے اس کی نشاۃ ثانیہ کا فریضہ انجام دیا ہے..... فاونڈیشن کے بانی وصدر مولانا امتیاز اقبال صاحب نے اس شعبے کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو مافی الضمیر کی ادائیگی کے دو ذریعے، زبان وقلم اللہ تعالٰی نےعطا فرمائے ہیں، اور اس کو اپنی بڑی نعمتوں میں شمار کیا ہے، چنانچہ آج تک انبیاء کرام وعلماء ومشائخ امت انہیں دو ذرائع سے دین کی خدمت اور امت کی اصلاح کا فریضہ انجام دیتے ہوئے آئے ہیں، ہمارے شھر میں ذی استعداد علماء کرام موجود ہیں لیکن پلیٹ فارم نہ ہونے اور وسائل کی کمی کے پیش نظر اس طرح کے کام نہیں کرپاتے.... نیز آج کے زمانے میں نت نئے مسائل اور چلینجیز کا سامنا ہے جس کی وجہ سے تصنیف و تالیف اور ترجمہ کے کاموں کی ضرورت بڑھ گئی ہے، سوشل میڈیا کے عام ہونے سے کام بھی بہت آسان ہوگیا ہے، ان شاء اللہ اس شعبے کے ذریعے مفید اور ضروری تحریریں، سوانح عمری وغیرہ منظر عام پر لائے جائیں گے قبل اس کے رکن فاونڈیشن مولانا عمران اسجد ندوی صاحب نے کہا کہ الحمدللہ فاونڈیشن کئی سالوں سے حضرت اقدس مفتی احمد صاحب خانپوری دامت برکاتہم العالیہ اور مفتی ابوبکر صاحب پٹنی زیدمجدہ کی دعاؤں سے اور انکی رہنمائی میں فلاحی اور رفاہی کاموں کا سلسلہ دراز کئے ہوئے ہے، بیوہ فنڈ، علماء کرام ومعلیمن و معلمات کی تنخواہوں میں معاونت، میڈیکل امداد، غریبوں کے لئے راشن کٹ، رمضان المبارک کے موقع پر شیرخورمہ کٹ، سردیوں میں کمبل کی تقسیم، دینی تعلیم کے طلبہ کےلیے وظائف اور عیدالاضحٰی پر سستی قربانی کے نظم وغیرہ خدمات جاری ہیں اور یہ سب کچھ صندوقچہ اسکیم کے ذریعے عوام الناس اور ائمہ کرام کے تعاون انجام پاتے ہیں، اس موقع پر خاص طور پر صندوقچہ اسکیم میں حصہ لینے والے خواتین و حضرات کا شکریہ بھی ادا کیا گیا، مہمان خصوصی  فرزند ارجمند و جانشین محدث کبیرمولانا حبیب الرحمن صاحب اعظمی رح، مولانا رشید احمد الاعظمی مدظلہ العالی اچانک علالت کی وجہ سے شریک نہ ہو سکے تاہم نیک خواہشات کا اظہار فرمایا، مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی مدظلہ بھی بیرون شھر ہونے کی وجہ شرکت نہ فرماسکے، حضرت مولانا اقبال احمد قاسمی صاحب، مولانا انیس الرحمن قاسمی صاحب، مولانا نعیم الظفر نعمانی صاحب، مولانا افتخار سالک صاحب قاسمی، مفتی حامد ظفر صاحب رحمانی، مولانا جمال عارف صاحب ندوی، مفتی آصف انجم صاحب ملی، مفتی عامر یاسین ملی، حافظ اقبال صاحب ملی مولانا خالد رشیدی، حاجی محمد مکی، قاری جلیس الرحمن ملی صاحب وغیرہ رونق محفل رہے قاری زبیر اختر عثمانی نے پرکیف تلاوت قرآن پاک اور پرسوز نعت خوانی مجلس آغاز فرمایا،اراکین فاونڈیشن حافظ انعام الرحمن صاحب ناولٹی اور حافظ ساجد تجویدی اور محصلین نے میزبانی کے فرائض انجام دیے، انچارج فاونڈیشن اور رکن اساسی حافظ مختار جمالی صاحب کے شکریے اور پروفیسر خورشید حضرت کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا

Comments