12 زندہ کارتوس سمیت 3 پستول ضبط، کس مقصد سے اور کس نے منگوایا؟

کھام گاؤں (واثق نوید) بلڈانہ ضلع میں فروخت کرنے کے مقصد سے لائے گئے 3 پستول اور 12 زندہ کارتوس سمیت ایک شخص کو پولیس نے جلگاؤں جامود میں گرفتار کیا۔ جس سے ضلع میں کھلبلی مچ گئی۔ بلڈانہ ضلع میں بیرون ریاست سے غیر قانونی طور پر ہتھار فروخت کرنے والے ملزمان کی گرفتاری بڑھتی جارہی ہے جو ضلع کے پر امن شہریوں کے لیے تشویشناک بات ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ  یہ ہتھار کس نے اور کس مقصد سے بلائے تھے۔ اس کی باریک پٹی سے تحقیقات ہونی چاہیے۔  
معلوم رہے کہ پولیس کو ملی خفیہ جانکاری کے مطابق کل 6 جنوری کو جلگاؤں جامود میں راہول سنگھ اجیت سنگھ پٹوا، ساکن مدھیہ پردیش کو خطرناک ہتھیاروں کے ساتھ گرفتار کیا۔ اس موقع پر اس کے پاس سے پولس نے 12 ، کارتوس، 3 پستول، ایک فور ویلر گاڑی، ایک موبائل، تقریباً ایک لاکھ 69 ہزار روپےقیمت کا سامان برآمد کیا۔ یہ کاروائی پولیس نرکشک گیتے، پولیس اپپ نرکشک نلیش شیڑکے، شریکانت جندمبار، گجانن اہیر، سنجے ناگوے، یوراج شندے، ستیش جادھو، سنجے مسال، نے انجام دی، مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے۔

Comments