ضلع پریشد کی 8 ویں جماعتوں تک شروع اسکولوں میں غیر مشروط طور پر 9ویں ، 10 ویں جماعتوں شروع کی جائیں.... مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا نے کیا دیہی ترقیاتی وزیر سے مطالبہ
کھام گاؤں (واثق نوید) دیہی علاقوں میں ضلع پریشد کے جانب سے تعلیم کا انتظام کیا جاتا ہے۔ لیکن یہ انتظام اکثر 8ویں جماعت تک ہی ہے۔ بہت سے مقامات پر آگے کی تعلیم کا انتظام نہیں ہونے کی وجہ سے طلباء تعلیم ترک کر دیتے ہیں۔ بالخصوص لڑکیوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا بڑھتا ہے۔ اسی مسئلہ کو مد نظر رکھتے ہوئے مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا نے حکومت مہاراشٹر کے دیہی ترقیاتی وزیر حسن مشرف سے ملاقات کرکے دیہی علاقوں میں جاری 8 ویں جماعت تک اسکولوں کو غیر مشروط طور پر 9 ویں ، 10ویں شروع کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔
معلوم رہے کہ اس ضمن میں مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ایک وفد نے 5 جنوری کو منترالہ میں دیہی ترقیاتی وزیر حسن مشرف سے ریاستی صدر ایم اے غفار کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں ریاستی ترجمان سید جواد حسین، ودربھ صدر نعیم فراز ، تھانہ ضلع صدر زین العابدین موجود تھے۔ وفد نے تقریباً ایک گھنٹہ اس تعلق سے مدلیل تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر محکمہ تعلیم، اور دیہی ترقیاتی محکمہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔ وفد نے تحریری طور پر ایک عرضداشت دیکر نئے تعلیمی سال 2021/22 سے دیہاتوں میں ضلع پریشد کی ہر اسکول کو غیر مشروط طور پر ہائی اسکولوں میں تبدیل کرنے کا مطالبہ پیش کیا۔ اس ضمن میں وزیر موصوف نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس ضمن میں مثبت خیالات رکھتے ہوئے اعلی سطح پر تبادلہ خیال کرکے کاروائی کریں گے۔
مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے دور اندیشی سے کیا کیا مطالبہ یقین دیہی علاقوں میں تعلیم کو عام کرنے کی ایک اچھی سوچ ہے جسکی چاروں طرف ستائش کی جارہی ہے۔ اردو دان طبقہ کو ایم اے غفار کی قیادت اور مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کی نمائندگی پر بھروسہ ہے کہ اس کام میں بھی انہیں کامیابی ملے گی۔ ان شاءاللہ
Comments
Post a Comment