"حقیقی اساتذہ اپنے منصب سےکبھی سبکدوش نہیں ہوتے" (ڈاکٹر امان اللہ شاہ)

جلگاؤں(عقیل خان بیاولی ) درس و تدریس انبیاء کرام کی مراث ہیں ایک فرض شناس معلم اپنی ذمہ داریوں سے پشت پناہی نہیں کرتا دنیا میں جتنے بھی انقلابات  رونما ہویئں ہویئں ان میں اساتذہ کرام کا کلیدی کردار رہا ہے شعبہ نسواں میں ذمہ داریاں مزید اہم اور نازک ہوجاتی ہیں۔ہم نے انکی ادائیگی بر وقت کرکے دین و دنیا منور کر لینی چاہئے  ان زرین خیالات کا اظہار پرنسپل شمیم بانوں ملک کی طویل تدریسی خدمات سے سبکدوشی کی الوادعیہ تقریب کے صدارتی خطبہ میں انجمن خدمت خلق کے صدر الحاج ڈاکٹر امان اللہ شاہ نے کیا۔موصوف نے حصول علم  کو ترقی ضمانت بتاکر دختران ملت کو خوب سے خوب تر تعلیمی حاصل کرنے کی ترغیب دی، خازن  الحاج محمد طاہر شیخ،پالدھی ہائی کے صدر مدرس  مشتاق کریمی،  عقیل خان بیاولی، تنویر  اقبال، ذاکر شاہ  و نمائندگان  طالبات  نے بھی موصوفہ کے کاموں  اور خدمات پر روشنی  ڈالی  موصوفہ نے اپنے اظہار خیال میں  کہا کہ اللہ  نے جو ذمہ داری ڈالی تھی اسے  مکمل  کرنے کی خوشی اور قلبی سکون محسوس  ہو رہا ہے پھر بھی بحیثیت  بشر کچھ جانے انجانے میں خطائیں کچھ کوتاہی ہویئں ہونگی تو اللہ  معاف  کرے ساتھ ہی طالبات کو علم حاصل کرنے کی بھی نصیحت کی نائب صدر الحاج مجید سیٹھ ذکریا،رکن انجمن  ذاھد شاہ و صاحب اعزاز کے اہل خانہ بطور مہمانان  خصوصی  موجود  تھے نظامت  مظہرالدین شیخ، تبریز شیخ، ذاکر شاہ نے بحسن و خوبی کی۔

Comments