جلگاؤں میں راشٹریہ کسان مورچہ کا دہلی کسانوں کی حمایت اور تینوں زرعی قوانین کی منسوخی کےلۓ ضلع کلیکٹر دفترکے سامنے احتجاج کیاگیا
جلگاؤں( نامہ نگار )یہاں راشٹریہ کسان مورچہ کی جانب سے اعلان کیاگیا ١١ جنوری تا ١٧ جنوری کے درمیان میں تعلقہ سطح پر دہلی کسان احتجاج کی پرزور حمایت کےلۓ اور مرکزی حکومت کی جانب سے لاۓ گۓ تینوں زرعی قوانین کی منسوخی کےلۓ ضلع کلیکٹر دفتر کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہر کیاگیا۔مظاہرین کے ہاتھوں میں کسانوں کی حمایت اور تینوں زرعی قوانین کی مذمت میں نعرے لکھیں ہوئ تختیاں تھی۔کسان بچاؤ۔خوشحالی پاؤ ،کسان مرتا ہے۔سرمایہ دار جیتا ہے ،اٹھ کسان دادا جاگ جا۔ مقابلے کا دھاگا ہوجا۔یہ احتجاجی مظاہرے راشٹریہ کسان مورچہ کی جانب سے ملک گیر سطح پر ملک کے ٥٥٠ اضلاع میں کۓ جارہے ہیں۔ان زنجیری احتجاج کے پہلے روز جلگاؤں میں تحصیل سطح پر پروفیسر شیواجی راؤ پاٹل ،وشواس راؤ پاٹل ،سنیل دہیڈے ، راجو باویسکر ،صابرخان ،فہیم پٹیل سمیت کثیر تعداد میں کسان بھائیوں نے شرکت کرکے پرزور انداز میں احتجاج کیا۔اسی دوران راشٹریہ کسان مورچہ کے اس احتجاجی آندولن کی ضلع این سی پی شاخ نے جاۓ احتجاج آکر حمایت کی۔اس موقع پر راشٹروادی کانگریس کے ضلع صدر ایڈوکیٹ رویندر پاٹل ، خواتین ونگ ضلع صدر کلپناتائ پٹل اقلیتی شعبہ کے ریاستی صدر عبدالغفار ملک وغیرہ راشٹروادی کانگریس کے عہدیداران نے احتجاج میں حصہ لیا
Comments
Post a Comment