قومی کسان مورچہ کے زنجیری احتجاج کا دوسرادن جلگاؤں ضلع کلیکٹر دفتر کے سامنے دھرنااحتجاج

جلگاؤں (سعید پٹیل)مرکزی حکومت کی جانب سےلاۓ ہوۓ تین زرعی قوانین کی منسوخی کامطالبہ اور دہلی کے کسان آندولن کی حمایت کرنے کےلۓ راشٹریہ کسان مورچہ کی جانب سے کۓ جارہے سات روز کے زنجیری احتجاج کو گذشتہ روزسے شروع ہوا ہے۔آج کے احتجاج میں مکتائ نگر و بودوڈ تحصیلوں کے کسانوں نے حصہ لیا۔گذشتہ روز کے احتجاج میں عہدیداران سمیت جلگاؤں اور جامنیر تحصیلوں کے کسانوں نے حصہ لیاتھا۔مرکزی حکومت نے تین زرعی قوانین منظور کۓ ہیں۔جس کی وجہ سے ملک میں کسان و کھیتی کے کاروبار میں دشواریاں پیدا ہوں گی اور کسانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑےگا۔زرعی بازار کمیٹی اور بھاؤ کی ضمانت کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ یہ تینوں قوانین منسوخ کرنے کا مطالبہ ،کسان سیندھو ،غازی پور سرحد پر احتجاج کررہےہیں۔کسانوں کے خلاف قوانین منسوخ نہیں کۓگۓ تو جیل بھرو آندولن کرنےکا اشارہ دیاگیا۔سات روز تک چلنےوالے زنجیری احتجاج میں ہر تعلقہ کے کسان حصہ لےرہے ہیں۔آج کے احتجاج کے موقع پر راشٹریہ کسان مورچہ کے نائب صدر شیواجی راؤ پاٹل ،ریاستی صدر چندرکانت جگداڑے ،وشواس راؤ پاٹل ،سیتارام سونونے ،راہول سپکاڑے ،سنیل دیہڈے، وائ۔ایس۔مہاجن ،غنی اسحٰق شاہ ،صیف اللہ شیخ ،فہیم پٹیل ،عرفان شیخ ،ارون گورے سمیت بودوڈ اور مکتائ نگر تحصیل کے کسان کثیر تعداد میں موجود تھے۔

Comments