جلگاؤں ضلع کےپولیس ایس۔پی ڈاکٹرپروین منڈے ان کی قابل ستائش فرض شناسی کےلۓ منیاربرادری نےانھیں پروقار تہینیت پیش کی

جلگاؤں (سعید پٹیل)جلگاؤں ضلع کےپولیس ایس۔پی ڈاکٹرپروین منڈے انھوں نے ٣١ ِ دسمبر کےروز محکمہ پولیس کے پانچ ملازمین ملازمت سے سبکدوش ہونے والوں میں ایک ملازم حوالدار کے طور پر سبکدوش ہورہے ہے۔اس تعلق سے جانچ کی تو پتہ چلاکہ دفتری لاپرواہی کی وجہ سے ان کی ترقی نہیں ہوئ ہے۔ایس۔پی ڈاکٹر منڈےانھوں نے فوری طور پر انتظامیہ کو سرگرم عمل کیا اورسبکدوش ہونےوالے حوالدار کو اسی روز عہدے میں ترقی دےکر معاون پولیس نائب انچارج یعنی جمعدار عہدے پر ترقی دی و شام کو انھیں سبکودش کرکے الوداعی دی۔ جس حوالدار کو عہدے میں ترقی دے کر اعزاز کیاگیا وہ حوالدار عبدالحکیم واحید شیخ یہ منیار برادری سے تعلق رکھتے ہے۔پولیس ایس۔پی انھوں نے ان کا جو اعزاز کیا وہ ان کی فرض شناسی کا ایک حصہ ہے۔لیکن ایک اعلیٰ ضلع پولیس افسر نے اپنے چھوٹے معاون کی جانب خاص توجہ دےکر اپنے اندر کے ڈاکٹر کے پیشہ کو انسانی جذبہ سےسرشار ہوکر قابل ستائش کام انجام دیا۔حوالدار عبدالحکیم واحیدشیخ حوالدار سے جمعدار کے عہدےپر ترقی پاکر سبکدوش ہوۓ۔ان کے سماجی مرتبہ بلند کیا اور وظیفہ میں بھی انھیں معاشی فائدہ ہوگا۔ ضلع ایس۔پی کے اس قابل ستائش اور نمایاں کام سے متاثر ہوکر منیاربرادری نے جلگاؤں پولیس بوائز تنظیم اور سبکدوش پولیس ملازمین کی مشترکہ کاوش سے ضلع ایس۔پی ڈاکٹر پروین منڈے انھیں شال ،ناریل ،گلہاۓعقیدت و سپاس نامہ دےکر پروقار اعزاز کیا۔پولیس بوائز کی جانب سے کنال مورے ،نیودیتا تاٹھے ،کرن راجپوت و راہول ٹوکے ان کے ہاتھوں ناریل پیش کیاگیا۔سبکدوش جمعدار اکبر شیخ ،حیدر شیخ و عبدالحکیم ان حضرات کے ہاتھوں شال دی گئ۔منیار برادری کے شہر صدر سید چاند ، سلیم محمد و ایڈوکیٹ عامیر شیخ نے گلہاۓ عقیدت پیش کیا۔جبکہ منیار برادری کے ریاستی صدر فاروق شیخ انھوں نے سپاس نامہ پیش کرکے موصوف کی پذیرائ کی۔پولیس ایس۔پی ڈاکٹر منڈے انھوں نے اپنے اعزاز کے جواب میں مذکورہ تینوں اداروں کے عہدیداران سے مخاطب ہوکر کہاکہ اس کام میں کچھ بھی نیا نہیں ہے۔بلکہ یہ میرے منصوبہ بند دفتری کام کا ایک حصہ ہے۔جو میرا فرض تھا۔لیکن آپ تینوں تنظیموں نے ایکجا ہوکر مشترکہ طور پر میرا اعزاز کیا۔اصل میں یہ پورے پولیس محکمہ کا اعزاز ہے۔اس طرح تعریفی کلمات سے مذکورہ تینوں اداروں اور سبکدوش ہونے والے ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔ فوٹو کیپشن جلگاؤں ضلع کے ایس پی ان کی قابل ستائش فرض شناسی کےلۓ منیاربرادری کے ریاستی صدر فاروق شیخ انھیں سپاس نامہ دیتے ہوۓ۔جبکہ پولیس بوائز اور سبکدوش پولیس ملا

Comments