- Get link
- X
- Other Apps
جلگاؤں (نامہ نگار) دھرن گاؤں تعلقہ کے پالدھی گاؤں کے حال ہی میں محبت کی شادی کرکے گھر لؤٹے جوڑے میں سے لڑکی کی گذشتہ روز مشتبہ حالت میں موت واقع ہوجانے کے بعد زہر پیۓ ہوۓ شوہر کی بھی موت واقع ہوگئ۔اس تعلق سے ملی جانکاری کے مطابق پالدھی کے پرشانت وجۓ سنگھ پاٹل اس نوجوان کو گاؤں ہی میں کی آرتی وجۓ بھوسلے(عمر ٢٠ پالدھی ) اس سے محبت تھی۔محبت کے پس منظر میں دونوں نے گھر سے فرار ہوکر شادی کرلی تھی۔کچھ روز قبل ہی دونوں اپنے گھر لؤٹ آۓ تھے۔کہ گذشتہ روز اچانک صبح آرتی کی مشتبہ موت ہونے کا واقعہ پیش آیا۔جبکہ اس کا شوہر پرشانت پیچھے کے کمرے میں بیہوشی کی حالت میں پڑا ملاتھا۔اپنی بیٹی کو اس کے سسرال والوں نےہلاک کیا اس طرح کاالزام لڑکی کے میکے والوں نے لگایا ہے۔جلگاؤں ضلع اسپتال سے اس کی میت قبول کرنے سے انھوں نے انکار کیاتھا۔آخر اس معاملے میں شکایت درج کرنے کی اطلاع پولیس نے دینے کے بعد میت قبول کی گئ۔بعد میں بیوی کی موت کے ساتھ ہی اس کے شوہر کو اسپتال میں علاج کےلۓ داخل کیا گیاتھا۔دوران علاج شوہر پرشانت وجۓ سنگھ پاٹل کی بھی آج صبح موت واقع ہوگئ۔اس کی موت زہر پینے سے ہونے کی اول علامت دیکھائ دی۔ نوبہتا جوڑے کی موت واقع ہونے سے علاقہ میں اظہار افسوس کیا جارہا ہے۔قارائین کو معلوم ہوکہ گھرسے فرار ہوکر پریمی جوڑے نے مندر میں شادی کرکے گھرلؤٹ آۓ۔٣١ دسمبر کی شب میں دھرن گاؤں تعلقہ کے پالدھی اس گاؤں میں سسرال کے گھر لڑکی کی مشتبہ حالت میں موت واقع ہوگئ تھیں۔جبکہ اس کے شوہر کی طبییت نازک ہونے کی وجہ سے اسے نجی اسپتال میں علاج کےلۓ داخل کیاگیاتھا۔جس کی آج صبح موت واقع ہوگئ۔اسی دوران گذشتہ روز اپنی بیٹی کو ہلاک کۓ جانے کا الزام لگانے کے بعد لڑکی کے والد کی شکایت پر چار افراد کے خلاف معاملہ درج کیاگیا۔ملزمین میں سے لڑکے کے والد سمیت اس کے دو دوستوں کو گرفتار کیاگیا ہے۔اصل میں کیاہوا ،اس تعلق سے پیدا ہونے والے سوال کے اس واقعہ کی ذرائع سے ملی تفصیلات جو اس طرح بتائ گئ کہ پالدھی گاؤں کے رہائش پذیر پرشانت وجۓ سنگھ پاٹل اس نوجوان کو گھر کے قریب رہنے والی آرتی وجۓ بھوسلے سے پیار ہوگیا تھا۔گھر والوں کی شادی کی مخالفت کی وجہ سے٦ دسمبر کو گھرسے دونوں فرار ہوگۓ تھے۔لڑکی کے گھروالوں نے اسے تلاش کیا لیکن وہ ملے نہیں۔گذشتہ چار روز قبل ٢٩ دسمبر کے روز وہ اچانک پالدھی پولیس اسٹیشن میں حاضر ہوۓ۔لڑکی کے والد کو پولیس نے بلایا۔دونوں نے شادی کرلی یہ بتایاگیا۔دونوں بالغ ہے اس لۓ شادی کو منظور کیا۔اس طرح کی اطلاع ذرائع کو اس کے والد نے بتائ۔اس کے بعد وہ دونوں ان کے دو دوستوں کے ساتھ مندر جاکر آۓ۔ذرائع کے مطابق ٣١ دسمر کو پرشانت نےگھر پر پارٹی منعقد کی تھی جس میں اس کے دوست بھی شریک تھے۔لڑکی کے والد وجۓ ہرسنگھ بھوسلے انھوں نے رات دیر گۓ دھرن گاؤں پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی کہ" تجھ سے خوبصورت لڑکی ملی ہوتی " اس طرح کے جملے سے اسے ستایاگیا۔اس لۓ آرتی نے زہر پی کر خود کشی کرلی۔اس کی موت کےلۓ ذمدار پرشانت وجۓ سنگھ پاٹل (شوہر) ،وجۓ سنگھ بابوراؤ پاٹل (سسر) ،وکاس دھرماکولی اور وکی عرف وجۓ سنتوش بورسے سبھی (رہائش پالدھی خرد ،تعلقہ دھرن گاؤں) کے خلاف ٤٩٨( الف ) ،٣٠٦ ، ٣٤ کے تحت دھرن گاؤں پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment